وینزویلا کے شہرکراکس میں امریکی حملوں کےبعد مادورو نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا، رات ۲؍ بجے کے قریب شہر میں متعدد جنگی جہازوں کی گرج کے درمیان دھماکوں کی آوازیں سنائی دی، بعد میں امریکی میڈیا نے بھی وینزویلا پر حملوں کی خبر دی۔
EPAPER
Updated: January 03, 2026, 4:20 PM IST | Caracas
وینزویلا کے شہرکراکس میں امریکی حملوں کےبعد مادورو نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا، رات ۲؍ بجے کے قریب شہر میں متعدد جنگی جہازوں کی گرج کے درمیان دھماکوں کی آوازیں سنائی دی، بعد میں امریکی میڈیا نے بھی وینزویلا پر حملوں کی خبر دی۔
وینزویلا کے صدر مادورو نے سنیچر کو دارالحکومت کراکس میں امریکی حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی، اس سے قبل رات ۲؍ بجے شہر میں جنگی جہازوں کی گرج کے ساتھ متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،امریکی میڈیا نے بھی وینزویلا پر حملوں کی خبر دی۔مادورو کی حکومت نے ایک بیان میں کہا، ’’وینزویلا بین الاقوامی برادری کے سامنے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی موجودہ حکومت کی طرف سے وینزویلا کے علاقے اور عوام کے خلاف کی گئی نہایت سنگین فوجی جارحیت کو مسترد، تردید اور مذمت کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وینزویلا، امریکہ سے مذاکر ات کیلئے تیار
دریں اثناء وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے حملوں میں امریکی شمولیت کی تصدیق نہیں کی ہے، سی بی ایس نیوز اور فاکس نیوز نے نامعلوم ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکہ اس حملے کے پیچھے تھا۔خبروں کے مطابق، کراکس میں کم از کم سات دھماکے سنے گئے، جس نے لوگوں کو سڑکوں پر دوڑنے پر مجبور کیا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کراکس میں، ایک بڑے فوجی اڈے کے قریب کے علاقے میں بجلی غائب ہوگئی۔واضح رہے کہ یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کی جارہی دھمکیوں کے بعد آیا ہے، جس میںانہوں نے گزشتہ ہفتوں میں وینزویلا پر زمینی حملوں کی تنبیہ کی تھی۔
بعد ازاںپیر۲۹؍؍ دسمبر کو، ٹرمپ نے تصدیق کی کہ واشنگٹن نے وینزویلا پر پہلے زمینی حملے کیے تھے، جس کا نشانہ بندرگاہ کا علاقہ تھا جو مبینہ منشیات کی کشتیوں سے وابستہتھا۔ تاہم فلوریڈا میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ حملے نے ایک جگہ پر بڑا دھماکاکیا ،ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں کشتیوں میں منشیات بھراجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا: ایرانی قیادت
یا د رہے کہ امریکی صدر کافی عرصے سے وینزویلا پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ امریکہ میں غیرقانونی طور پرمنشیات ، اور تارکین وطن اسمگل کررہاہے، جس کے بعد وینزویلا کی سمندری حدود میں متعدد کشتیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر نشانہ بنایا، تاہم فضائی کارروائی کا یہ پہلا موقع ہے۔