Inquilab Logo

سی اے اے مخالف مظاہرہ کی سزا، انس رحمان گرفتار

Updated: July 13, 2020, 8:19 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کانگریس کی طلبہ یونین سے وابستہ ہیں، پارٹی نے آواز دبانے کی کوشش قرار دیا

Anas Rehman
انس رحمان

یوپی   کانگریس  کے اقلیتی سیل کے چیئر مین کو دسمبر میں   شہریت ترمیمی  ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرنے کے بعد جمعہ کو  پولیس نے لکھنؤ  میں ۲۷؍ سالہ انس رحمان کو بھی گرفتار کرلیا۔انس جو کانگریس کی اسٹوڈنٹس  یونین ’این ایس یو آئی‘ کے ریاستی سطح پر نائب صدر ہیں، کو بھی  انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ میں  شرکت کی پاداش میں گرفتار کیاگیا ہے۔  ان پر حضرت گنج میں  مظاہرہ کے دوران  تشدد کے کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ بہرحال کانگریس نے اسے  ریاست میں پارٹی کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ 
  حضرت گنج کے ایس ایچ او انجنی کمار پانڈے نے   بتایا ہے کہ ’’انس رحمان کو حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے تشدد کے کیس میں گرفتار کیاگیاہے۔ کورٹ میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل بھیج دیاگیا ہے۔‘‘ ایس ایچ او نے دعویٰ کیا کہ ’’ کیس کی جانچ کے دوران تشدد میں ان کے رول کا انکشاف ہوا ہے۔‘‘ واضح  رہے کہ کانگریس لیڈر اور سماجی کارکن صدف جعفر، رہائی منچ کے سربراہ محمد شعیب اور دیگر ۳۲؍ رضاکاروں کو اسی کیس میں ماخوذ کیاگیاہے۔  ان پر دیگر عام دفعات کے ساتھ فساد، اقدام قتل اور مجرمانہ سازش جیسی سنگین  دفعات عائد کی گئی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK