• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انل امبانی کی۱۴۰۰؍ کروڑ روپے کی املاک ضبط

Updated: November 21, 2025, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

اب تک ای ڈی کی جانب سے ضبط کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت بڑھ کر تقریباً۹؍ہزار کروڑ روپے ہو گئی ہے

Action against ADAG may continue. Photo: INN
اے ڈی اے جی کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ تصویر:آئی این این
انفورسمنٹ  ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی کی قیادت والے انل دھیروبھائی امبانی گروپ (اے ڈی اے جی) کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے۱۴۰۰؍ کروڑ روپے مالیت کی نئی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس نئے اقدام کے بعد ای ڈی کی جانب سے ضبط کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت بڑھ کر تقریباً۹؍ہزار کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے یہ جائیدادیں ایسے وقت ضبط کی جا رہی ہیں جب تفتیشی ایجنسی نے انل امبانی کو پوچھ گچھ کے لئے کئی بار سمن جاری کئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
ریلائنس اے ڈی اے جی کے چیئرمین انل امبانی کو۱۷؍نومبر کو دہلی میں واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر میں جے پور-رینگَس ہائی وے پروجیکٹ سے متعلق فیما تحقیقات میں دوسری بار پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے اسے نظرانداز کر دیا اور ورچوئل پیشی کی درخواست دی۔
اس سے پہلے بھی۱۴؍ نومبر کو انل امبانی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے لیکن ان کی جانب سے دی گئی ورچوئل پیشی کی درخواست کو ایجنسی نے مسترد کر دیا تھا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق سرکاری ایجنسی فیما( ایف ای ایم اے)کے تحت ان کا بیان درج کرنا چاہتی ہے۔
  یہ جانچ ان الزامات کے بعد شروع ہوئی تھی کہ ریلائنس انفرا نے۲۰۱۰ء میں دئیے گئے ہائی وے پروجیکٹ کے تقریباً۴۰؍ کروڑ روپے کو سورت میں موجود فرضی کمپنیوں کے ذریعے دبئی منتقل کیا تھا۔ اس سے قبل اگست میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں مبینہ ۱۷؍ ہزارکروڑ روپے کے قرض دھوکہ دہی معاملے میں ان سے تقریباً۹؍ گھنٹے تک سخت پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
یہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب ای ڈی نے پیر کو نوی ممبئی میں واقع دھیروبھائی امبانی نالج سٹی کی۱۳۲؍ ایکڑ سے زیادہ زمین، جس کی قیمت۴۴۶۲ء۸۱؍ کروڑ روپے ہے، کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت عارضی طور پر قرق کیا تھا۔اس سے پہلے ای ڈی، ریلائنس کمیونی کیشنز لمیٹڈ (آر کام)، ریلائنس کمرشیل فائنانس لمیٹڈ اور ریلائنس ہوم فائنانس لمیٹڈ کے بینک دھوکہ دہی معاملات میں۳؍ ہزار۸۳؍ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی۴۲؍ جائیدادیں ضبط کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق انل امبانی کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK