دفاعی چمپئن انجمن اسلام الانا انگلش اسکول (سی ایس ایم ٹی) نے ’ممبئی اسکول اسپورٹس اسوسی ایشن (ایم ایس ایس اے)‘ کے زیر اہتمام ’اِنٹر اسکول کرکٹ‘ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو کھیلاگیا فائنل میچ جیت کر ہیرس شیلڈ پرپھر قبضہ کرلیا۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انجمن اسلام انگلش اسکول کے کھلاڑی اور کوچ خوش نظرآرہے ہیں۔ تصویر:اتل کامبلے
دفاعی چمپئن انجمن اسلام الانا انگلش اسکول (سی ایس ایم ٹی) نے ’ممبئی اسکول اسپورٹس اسوسی ایشن (ایم ایس ایس اے)‘ کے زیر اہتمام ’اِنٹر اسکول کرکٹ‘ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو کھیلاگیا فائنل میچ جیت کر ہیرس شیلڈ پرپھر قبضہ کرلیا۔ انجمن اسلام الانا اسکول اور کرلا کے البرکات ملک محمد انگلش اسکول کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا گیا تھا۔
البرکات اسکول نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۴۰؍ اووروں میں ۳؍ وکٹ گنوا کر ۲۴۳؍ رن بنائے جس میں ارہان پٹیل کی سنچری (۱۰۵؍رن)شامل تھی۔ ارہان کے ساتھ پردینکور بھالے رائو نے ۶۷؍ رن بنائے ۔ البرکات کے کھلاڑیوں نے آخر کے ۴؍ اووروں میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ۳۲؍ رن جوڑے تھے۔ تاہم انجمن اسلام کے سلامی بلے بازوں نے اچھی بلے بازی کی جس کی وجہ سے مڈل آرڈر کے بلے باز بغیر دبائو میں آئے رن بناسکے اورٹیم جیت کے ہدف کو حاصل کرسکی۔ لکشمن پرساد وشوکرما نے ۵۳؍ رن اور کبیر جگتاپ نے ۴۳؍ رن بنائے جس سے البرکات کے گیند بازوں پر دبائو بنارہا۔