• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍اور۶؍دسمبر کی شب میں ۱۲؍ اسپیشل لوکل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Updated: December 03, 2025, 1:56 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dadar

ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکرکے مہاپری نروان دوس کی مناسبت سے یہ نظم کیا گیا ہے اور خصوصی حفاظتی بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔

Chief PRO Dr. Sopanal Nila. Picture: INN
چیف پی آر او ڈاکٹرسوپنل نیلا۔ تصویر:آئی این این
ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر کے مہاپری نروان دوس پر لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد کے پیش نظر جہاں ایک جانب حفاظتی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں وہیں دوسری جانب ۵؍ اور ۶؍ دسمبر کی شب (جمعہ اورسنیچر )میں ۱۲؍ خصوصی لوکل ٹرینیں چلانے کا سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرینیں کلیان، پریل، کرلا، واشی اور پنویل روٹ پرچلائی جائیں گی۔ یہ تمام لوکل ٹرینیں دھیمی رفتار والی ہوں گی ۔آنے جانے والی ان ٹرینوں کی تفصیلات ذیل میںدرج کی جارہی ہیں۔ 
اَپ اسپیشل ٹرینیں (کلیان، تھانے، کرلا اور پریل روٹ) کرلا اور پریل کے درمیان اسپیشل ٹرین کرلا سے ۱۲؍بجکر ۴۵؍ منٹ پرروانہ ہوگی اور ایک بجکر ۵؍منٹ پرپریل پہنچے گی۔ کلیان اورپریل کے درمیان اسپیشل ٹرین کلیان سے ۱؍بجے روانہ ہوگی اور ۲؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر پریل پہنچے گی۔ تھانے اور پریل کے درمیان خصوصی ٹرین تھانے سے۲؍بجکر ۱۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور ۲؍بجکر ۵۵؍منٹ پر پریل پہنچے گی۔
ڈاؤن اسپیشل ٹرینیں (پریل ،کرلا، تھانےاور کلیان روٹ) پریل اور تھانےکے درمیان اسپیشل ٹرین ایک بجکر ۱۵؍ منٹ پریل سے روانہ ہوگی اور ایک بجکر ۵۵؍منٹ پرتھانے پہنچے گی۔پریل اورکلیان کے درمیان اسپیشل ٹرین ۲؍ بجکر ۳۰؍منٹ پر پریل سے روانہ ہوگی اور ۳؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر کلیان پہنچے گی۔ پریل اورکرلاکے درمیان خصوصی ۳؍بجکر ۵؍ منٹ پرپریل سے روانہ ہوگی اور۳؍بجکر ۲۰؍منٹ پر کرلا پہنچے گی۔ہاربر روٹ پر اَپ اسپیشل ٹرین (پنویل،واشی اور کرلا روٹ)واشی اورکرلا کے درمیان اسپیشل ٹرین واشی سے ایک بجکر ۳۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور ۲؍بجکر ۱۰؍منٹ پر کرلا پہنچے گی۔ پنویل اور کرلا کے درمیان اسپیشل ٹرین پنویل سے ایک بجکر ۴۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور ۲؍ بجکر ۴۵؍ پر کرلا پہنچے گی۔ واشی اور کرلا کے درمیان اسپیشل ٹرین واشی سے ۳؍بجکر ۱۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور ۳؍ بجکر ۴۰؍ منٹ پر کرلا پہنچے گی۔
ہاربر روٹ پر ڈاؤن اسپیشل ٹرینیں (کرلا، واشی اور پنویل روٹ) کر لا اور واشی اسپیشل ٹرین، کرلا سے ۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پرروانہ ہوگی اور ۳؍بجے واشی پہنچے گی۔ کرلا اور پنویل کے درمیان اسپیشل ٹرین کرلا سے ۳؍بجے روانہ ہوگی اور ۴؍ بجے پنویل پہنچے گی۔ اسی طرح کرلا اور واشی کے درمیان اسپیشل ٹرین کرلا سے ۴؍بجے روانہ ہوگی اور ۴؍ بجکر ۳۵؍منٹ پر واشی پہنچے گی۔سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹرسوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کو مذکورہ بالا تفصیلات سے آگاہ کراتے ہوئے کہاکہ تمام اسٹیشن ماسٹروں کویہ تفصیلات بھیجنے کے علاوہ دیگر انداز میں بھی اس کی تشہیر کی جارہی ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے خصوصی بندوبست سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK