Inquilab Logo

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی ضمانت منسوخ کرنے کا دیگر ملزم کا مطالبہ

Updated: December 04, 2020, 9:29 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

سادھوی کے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ساتھی ملزم سمیرکلکرنی برہم ، عدالت نے پرگیہ کو گواہ کو بھتہ دینے کا حکم دیا

Pragya SIngh Thakur - Pic : INN
پرگیا سنگھ ٹھاکر ۔ تصویر : آئی این این

مالیگاؤں بم دھماکہ ۲۰۰۸ء کی کلیدی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ سمیت کل ۴؍ ملزمین ایک بار پھر عدالت کے فرمان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کو ہونے والی سماعت میں حاضر نہیں ہوئے  جس پر ساتھی ملزم سمیر کلکرنی سخت برہم ہے۔ اس نے انقلاب سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’اس کیس کے کلیدی ملزمین کی ضمانت منسوخ کردینی چاہئےکیوں کہ اس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ‘‘کورٹ کی کارروائی ختم ہونے کے  بعدملزم سمیر کلکرنی نے انقلاب سے فون پر ہوئی بات چیت کے دوران کہا کہ ’’کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ اور کرنل پرساد پروہت کیس کی سماعتوں میں دقتیں پیدا کرنے اور مقدمہ کے طویل ہونے کے ذمہ دار ہیں ۔ 
 ملزم سمیر کلکرنی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’سادھوی اور کرنل کی ضمانت  اب منسوخ کردی جانی چاہئے کیونکہ ۱۲؍ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود مقدمہ کی سماعت مذکورہ بالا ملزمین کے سبب ہی مکمل نہیں ہو پارہی ہے ۔ کرنل اور سادھوی اور ان کے وکلاء کسی نہ کسی بہانے سماعت میں روڑے ڈال رہے ہیں ۔ ‘‘بھگوا ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ضمانت ملنے کے بعد سے اب تک کسی بھی شنوائی کے دوران غیر حاضر نہیں ہوا ہوں ۔ کورونا کے سبب  جج ،وکلاء اور گواہ عدالت  میں حاضر ہوسکتے ہیں اور میں باقاعدگی سے پونے سے آتا ہوں تو دیگر ملزمین کیوں نہیں آسکتے ہیں ۔ دوسری طرف کرنل پروہت جنہوںنے بامبے ہائی کورٹ میں کیس سے ڈسچارج کرنے کی اپیل کی ہے  نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل مکل روہتگی بیرون ریاست مقیم ہیں اور کورونا وائرس کے سبب عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے ہیں  ۔
 ادھر کور ٹ نے کلیدی ملزمہ کی غیر حاضری کے سبب مالیگاؤں سے آنے والے گواہ کو پیش آنے والی دقتوں ، سفر میں ہونے والے خرچ اور ممبئی میں قیام کا  معاوضہ   دینے  کا حکم دیتے ہوئے سادھوی کے وکیل کو کورٹ نے حکم دیا کہ وہ گواہ کو ۲؍ ہزار روپے بطور بھتہ ادا کرے۔ اسی درمیان کرنل پروہت کی بامبے ہائی کورٹ میں کیس سے ڈسچارج کرنے کی اپیل پر ملزم کے پیش کردہ عذر کے بعد سماعت کو ۱۴؍ دسمبر تک ملتوی کردیا گیا  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK