Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک اور دھچکا، ایک اور بابری، دھار کی کمال مولیٰ مسجد بھی ’’ہاتھ سے نکلی‘‘

Updated: May 16, 2026, 1:10 AM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ۲؍ رُکنی بنچ کا فیصلہ، مسلم فریق ’’مولانا کمال الدین ویلفیئر سوسائٹی‘‘ اور دیگر کے دلائل مسترد، ۲۰۰۳ء کے محکمۂ آثار قدیمہ کا فیصلہ بھی خارج، مسلم فریق سپریم کورٹ جائیگا

In view of the situation, security outside the Kamal Mullah Mosque was significantly increased. (Photo: PTI)
حالات کے پیش نظر کمال مولیٰ مسجد کے باہر سیکوریٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا تھا ۔(تصویر: پی ٹی آئی )

:مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نےثبوتوں،دستاویز اور تاریخی شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے دھار ضلع میں واقع بھوج شالہ کی کمال مولیٰ مسجد کو دیوی سرسوتی کا مندر قرار دے دیا۔ ۱۱؍ویں  صدی کی اس یادگا رکے بارے میں مسلم فریق نے ناقابل تردید تاریخی شواہد اور دلائل پیش کئے  تھے لیکن ایم پی ہائی کورٹ کے جسٹس وجے کمار شکلا اور جسٹس آلوک اوستھی پر مشتمل بنچ نے ایودھیا جیسے فیصلہ کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہندو فرنٹ فار جسٹس اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں کوتسلیم کرلیا اور اس مقام کو مندر قرار دے دیا۔ عدالت نے۲۰۰۳ء میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ اس حکم کو بھی منسوخ کردیا جس میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے  بابری مسجد فیصلہ کی نقل کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ مسلمان دھار میں کسی اور مقام پر مسجد کی تعمیر کیلئے زمین الاٹ کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں جس پر حکومت غور کرسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کمال مولیٰ مسجد ۱۱؍ویں صدی کی یادگار ہےجوکہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی نگرانی میں ہے۔۲۰۰۳ء میں اے ایس آئی نے یہاں ایک انتظام کیا تھا جس کے تحت ہندو برادری کو منگل کے دن پوجا کرنے کی اجازت تھی جبکہ مسلم  کمیونٹی کو جمعہ کے دن نماز پڑھنے کی اجازت تھی۔تاہم ہندو برادری نے پورے مقام پر دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور مسلمانوں کووہاں نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

bhopal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK