Inquilab Logo Happiest Places to Work

مکان خریدنے والوں کی سہولت اور شفافیت لانے کیلئے مہا ریرا کا ایک اور قدم

Updated: April 11, 2025, 9:44 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ہاؤسنگ پروجیکٹوں کا اشتہار دیتے وقت کیو آر کوڈ، رجسٹریشن نمبر اور ویب سائٹ ایڈریس ظاہر کرنے کو لازمی قرار دیا

MahaRERA`s initiative will facilitate homebuyers.
مہاریرا کے اقدام سے مکان خریدنے والوں کوسہولت ہو گی۔

مہاراشٹر اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی (مہاریرا) نے گھر خریدنے کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور خصوصی طور پر سپنوں کا گھر خریدنے والوں کو مزید راحت فراہم کے مقصد سے بلڈر اینڈ ڈیولپرس کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اس ضمن جاری کردہ ہدایت کے مطابق اب مہاریرا کے تحت بنائے جانے والے سبھی ہاؤسنگ پروجیکٹوں کے سلسلہ میں دیئے جانے والے اشتہارات میں پروجیکٹ کا کیو آر کوڈ، ویب سائٹ لنک کا ایڈریس اور دیگر تفصیلات دینا لازمی ہوگا ۔
 مہاراشٹر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی نے اس ضمن نے ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے مہاریرا کے تحت رجسٹرڈ تجارتی  اور رہائشی پروجیکٹوں سے متعلق دیئے جانے والے اشتہار میں کیو آر کوڈ ڈالنا لازمی قرار دیا ہے۔ یہی نہیں جاری کردہ ہدایات کے مطابق پروجیکٹوں کے سلسلہ میں دیئے جانے والے اشتہار میں پروجیکٹ اور مہاریرا کی ویب سائٹ کی لنک ڈالنا ضروری ہوگا   ساتھ کیو آر کوڈ کے علاوہ پروجیکٹ کا رجسٹریشن نمبر بھی دینا لازمی ہوگا ۔ اس ضمن میں سرکیولر کے ذریعہ جاری کئے گئے رہنما خطوط کو فوری طور پر نافذ بھی کردیا گیا ہے ۔
 مہاریرا نے پروجیکٹ کی تشہیر کے لئے دیئے جانے والے اشتہار میں جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا فرمان بھی جاری کیا ہے  ساتھ ہی بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اشارہ بھی  دیا ہے۔ بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کو  پروجیکٹوں سے متعلق دیئے جانے والے اشتہارات میں ویب سائٹ، رجسٹریشن نمبر اور کیو آر کوڈ کی تفصیلات نمایاں کرنے اور اسے مخصوص رنگ کے ساتھ شائع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔
 مہاریرا کے بقول اکثر بلڈر اینڈ ڈیولپرس رہائشی اور تجارتی پروجیکٹ کے سلسلہ میں دیئے جانے والے اشتہارات میں اس بات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں کہ   پروجیکٹ مہاریرا میں رجسٹرڈ ہے ۔ بعض ڈیولپرس اشتہار میں کیو آر کوڈ اور رجسٹریشن نمبر کی تفصیلات اتنی غیر واضح فراہم کرتے ہیں کہ خریدار کو پروجیکٹ کی صحیح تفصیلات نہیں مل پاتی ہیں۔  مہاریرا نے شفافیت کو برقرار رکھنے اور خصوصی طور پر خریداروں کو تحفظ کے مقصد سے اشتہارات میں نشان زد کی گئی تفصیلات کو واضح کرنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK