Inquilab Logo

حاجیوں سے اپنے سامان میں آبِ زم زم نہ رکھنے کی اپیل

Updated: July 21, 2022, 9:41 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

حج کمیٹی نےمتنبہ کیا کہ امبارکیشن پوائنٹ پر جانچ میں زمزم ملنے پر سامان کوکھول دیا جاتاہے اور زمزم نکال لیا جاتا ہے، حجاج کو احتیاط کی تلقین

An employee removing bottles of water from the luggage of pilgrims at the airport
حاجیوں کے سامان سے ایئر پورٹ پر پانی کی بوتلیں نکالتے ہوئےملازم

:ممبئی میںحاجیوں کے پہلے قافلے کی واپسی ۲۴؍جولائی کی سہ پہر۳؍بجے ہوگی۔ حج بیت اللہ کی سعادت سےسرفرازہوکر لوٹنے والے اس پہلے فاقلےمیں۴۱۰؍ حاجی ہوں گے۔ 
 متعدد امبارکیشن پوائنٹ پر چند  دن قبل سے ہی حجاج کی آمد شروع ہوگئی ہے ۔ لیکن آنےوالے حجاج کے سامان میں آب زمزم رکھنے کی شکایات مل رہی ہیںجسے ایئرپورٹ پر نکال لیا جارہاہے۔ مرکزی حج کمیٹی نےکہاکہ سعودی حکومت کی جانب سے سامان میںآب ِزمزم لانے کی اجازت نہیںہے ۔سعودی قانون اور سفری ضابطے کے مطابق یہ غیرقانونی ہے اس لئے حجاج ایسانہ کریں۔ایسا کرنے سےہوائی جہازکی اڑان میں تاخیرکےاتھ بہت سے حاجیوں کا سامان بھی رُک جاتا ہے۔
اتوار کو پہلا قافلہ ممبئی پہنچے گا 
 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اومحمدیعقوب شیخا سے نمائندۂ انقلاب کے استفسارکرنے پر انہوں نے بتایاکہ ’’حجاج کا پہلا قافلہ اتوار ۲۴؍جولائی کی سہ پہر ۳؍بجےپہنچے گا اوراس میں۴۱۰؍ حاجی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میںایئرپورٹ پرتیار ی جاری ہے اور حسب ِ سابق ایئرپورٹ اتھاریٹی کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا کا عملہ اورخدام بھی موجود رہیں گے۔‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ چونکہ ممبئی سےعازمین کی روانگی تاخیر سے شروع ہوئی تھی اس لئے واپسی بھی اسی ترتیب سے شروع ہوگی ۔‘‘
آب زمزم رکھنے کی شکایت اورمسائل 
 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او محمدیعقوب شیخا نےاس بات کی تصدیق کی اورملنے والی شکایات کی نشاندہی بھی کی کہ’’اس وقت گوہاٹی ، جموں کشمیر،دہلی اورچنئی وغیرہ سے حجاج کی وطن واپسی جاری ہے ۔اس دورا ن متعددمرتبہ یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ کئی عازمین اپنے سامان کے ساتھ آب زمزم چھپاکر لارہے تھے اور انہیں یہ گمان تھا کہ کوئی دیکھ نہیں رہا ہے،  اور وہ اسےآسانی سےلانےمیں کامیاب ہوجائیں گے لیکن اسکیننگ کے دوران اس کی نشاندہی ہونے کے بعد اسے نکال لیا جارہا ہے۔‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ایئرپورٹ پرحاجیو ںکوآب زمزم مہیا کروانے کا نظم کیاگیا ہے۔ چونکہ آب زمزم سامان میں رکھ کرلانے کی ممانعت ہے اس لئے حجاج ایسا نہ کریں،اس سے انکارنہیںکہ وہ مقدس پانی سمجھ کرعقیدت سے اسے لاتے ہیںلیکن سعودی قانون اور سفری ضابطے کے مطابق اس کی گنجائش نہیں ہے ۔اس لئے حجاج ایسا نہ کریں۔‘‘حج کمیٹی کے سی ای او نے یہ بھی کہاکہ ’’ حجاج کے ایساکرنے سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ جب سامان میںآب زمزم کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے تو ایئرپورٹ عملہ سامان کھولتا ہے اورآب زمزم نکالنے کے بعدہی وہ سامان لانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ ایسے میںہوائی جہازکی اڑان میں تاخیرہوتی ہے اورکئی حجاج کا سامان ان کے ساتھ نہیں آتا ہے  ، چھوٹ جاتا ہے، اسےبعد میںلانا پڑتا ہے۔یہ اس  لئے بھی ہوتا  ہے کہ بہت سےحجاج مقررہ مقدار سے بہت زیادہ سامان لاتے  ہیں جس سے کئی حجاج کاسامان رہ جاتا ہے۔ چونکہ ہوائی جہازمیںوزن رکھنے کی مقدار مقرر ہے، حفاظتی نقطۂ نظر سے ایک کلوگرام بھی زائد نہیںلادا جاسکتا، اس لئے حجاج ان تمام باریکیوں کوپیش نظر رکھیں تاکہ نہ توان کو کوئی دشواری ہو اور نہ ہی دیگر حجاج کےلئے کوئی مسئلہ ہو ۔ ‘‘

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK