ایپل ایونٹ کی سب سے اہم پیشکش آئی فون ۱۷ سیریز رہی جس میں چار ماڈلز شامل ہیں: آئی فون ۱۷، آئی فون ۱۷ ایئر، آئی فون ۱۷ پرو اور آئی فون ۱۷ پرو میکس۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 4:04 PM IST | Washington
ایپل ایونٹ کی سب سے اہم پیشکش آئی فون ۱۷ سیریز رہی جس میں چار ماڈلز شامل ہیں: آئی فون ۱۷، آئی فون ۱۷ ایئر، آئی فون ۱۷ پرو اور آئی فون ۱۷ پرو میکس۔
ایپل نے ہر سال ستمبر میں ہونے والے اپنے ’ایو ڈراپنگ‘ ایونٹ کے تازہ ایڈیشن میں کئی پروڈکٹس لانچ کئے ہیں۔ ۹ ستمبر کو ہونے والے اس ایونٹ میں کمپنی نے اپنی سب سے بڑی آئی فون سیریز، ایپل واچ، ایئر پوڈز اور تازہ ترین آئی او ایس سافٹ ویئر کی نمائش کی۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کیلیفورنیا میں واقع ایپل پارک سے اس ایونٹ کی میزبانی کی۔
ایونٹ کی سب سے اہم پیشکش آئی فون ۱۷ سیریز رہی جس کے تحت چار ماڈلز متعارف لانچ کئے گئے ہیں: آئی فون ۱۷، آئی فون ۱۷ ایئر، آئی فون ۱۷ پرو اور آئی فون ۱۷ پرو میکس۔ ان کے درمیان سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا ماڈل آئی فون ۱۷ ایئر ہے، جو اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے جس کی موٹائی صرف ۵ء۵ ملی میٹر ہے۔ اس میں ٹائٹینیم فریم، زیادہ مضبوط سیرامک شیلڈ ۲ گلاس اور ایپل کی اب تک کی سب سے تیز چپ اے ۱۹ پرو لگائی گئی ہے جو ایک اے آئی پروسیسر ہے۔ اس فون میں ۵ء۶ انچ کا سپر ریٹنا ایکس ڈی آر اسکرین ہے جو ۱۲۰ ہرٹز کی اسکرولنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
آئی فون ۱۷ اور ۱۷ ایئر میں میں ۱۸ میگا پکسل کا نیا فرنٹ سیلفی کیمرہ اور ۴۸ میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے جس کے ذریعے ہائی کوالٹی ویڈیوز اور وائڈ اینگل فوٹوز لئے جاسکتے ہیں۔ دونوں ماڈلز ۲۵۶ جی ںی کی اسٹوریج سے شروع ہوتے ہیں جو پچھلے فونز کے مقابلے دگنا ہے۔ یہ ماڈلز سیاہ، لیونڈر، مسٹ بلیو، سیج اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگے۔
آئی فون ۱۷ کے پرو اور پرو میکس ماڈلز خصوصی طور پر پروفیشنلز اور کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے بنائے گئے ہیں۔ ان میں ۴۸ میگاپکسل کے تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن سے الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو کلک کئے جاسکتے ہیں اور ۸ گنا زوم کیا جاسکتا ہے۔ ان ماڈلز میں نیا ’ویپر کولنگ سسٹم‘ متعارف کرایا گیا ہے جو فونز کو زیادہ گرم ہونے سے روکتا ہے۔ ان ماڈلز کا RAW/Log ویڈیو سپورٹ انہیں کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے بہترین پیشکش بناتا ہے۔
آئی او ایس ۲۶ منظر عام پر
ایپل نے اس ایونٹ میں اپنے سب سے نئے آپریٹنگ سسٹم، آئی او ایس ۲۶ کا بھی اعلان کیا۔ اس میں ”لیکوئڈ گلاس“ ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے جس میں ٹرانسپیرنٹ مینیوز اور اینیمیشنز شامل ہیں۔ یہ سافٹ ویئر اے آئی فیچرز سے لیس رہے گا جن میں اے آئی فیچرز جیسے زبان کا لائیو ترجمہ، بہتر اسمارٹ ڈیوائس منیجمنٹ اور زیادہ مضبوط پرائیویسی۔ آئی او ایس ۲۶، ۱۵ ستمبر کے بعد آئی فون ۱۵ اور اس سے نئے ڈیوائسز کیلئے دستیاب ہوگا۔
ایپل واچ اور ایئر پوڈز زیادہ اسمارٹ بن گئے
ایپل نے اپنی واچ سیریز ۱۱، الٹرا ۳ اور ایس ای ۳ ان ماڈلز کو اپ گریڈ کیا گیا۔ یہ واچز زیادہ پتلے، روشن اور ایک بار چارج کرنے پر زیادہ دیر تک چلتے ہیں۔ الٹرا ۳ ماڈل اب ۵۔جی اور سیٹلائٹ سگنلز کو سپورٹ کرتا ہے جو بیرونی مہم جوئی کرنے کے شوقین افراد کیلئے مفید ثابت ہوگے۔
ایپل نے نئے ڈیزائن کے ساتھ اے آئی سے چلنے والے اور حقیقی وقت میں ترجمے کی صلاحیت رکھنے والے ایئر پوڈز پرو ۳ بھی متعارف کرائے۔ یہ ایئر بڈز نہ صرف الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں بلکہ گفتگو کے لہجے اور ارادے کو بھی سمجھتے ہیں اور مختلف زبانوں میں گفتگو کرنے میں مددگار ثابت ہوگے۔
قیمت اور دستیابی
ایپل نے ہندوستان میں اپنی آئی فون سیریز ۱۷ کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ ملک میں آئی فون ۱۷ کی قیمت ۸۲ ہزار ۹۰۰ روپے سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون ۱۷ ایئر کا بیس ویریئنٹ ایک لاکھ ۱۹ ہزار ۹۰۰ روپے، آئی فون ۱۷ پرو کا بیس ویریئنٹ ایک لاکھ ۳۴ ہزار ۹۰۰ روپے اور آئی فون ۱۷ پرو میکس کا بیس ویریئنٹ ایک لاکھ ۴۹ ہزار ۹۰۰ روپے میں دستیاب ہوگا۔
یہ تمام بیس ماڈلز ۲۵۶ جی بی اسٹوریج سے شروع ہوتے ہیں۔ ان کے پری آرڈرز ۱۲ ستمبر کو شروع ہوں گے اور فونز ۱۹ ستمبر سے دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔