Inquilab Logo

فوج کے سربراہ منوج پانڈے کے دو روزہ دورۂ بنگلہ دیش کا آغاز

Updated: June 06, 2023, 11:40 AM IST | Dhaka

بنگلہ دیشی ہم منصب ایس ایم شفیع سے خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیا ل، دفاع کے تعاون کا جائزہ

Manoj Pandey and Oran`s Bangladeshi counterpart SM Shafi (PTI)
منوج پانڈے ا وران کے بنگلہ دیشی ہم منصب ایس ایم شفیع ۔( پی ٹی آئی )

پیر سے ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے کے دو روزہ  دورۂ بنگلہ دیش کا آغاز ہوا  ۔   اس دوران  انہوں نے اپنے ہم منصب ایس ایم شفیع الدین ملاقات کی ۔
   پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق  پیر کو آرمی چیف منوج پانڈے  ڈھاکہ پہنچے جہاں  بنگلہ دیش ان  کے ہم منصب  ایس ایم شفیع نے ان کا استقبال کیا ۔ بعدازاں دونوں  نے خوشگوار ماحول میں  تفصیلی ملاقات کی۔ اس دوران نے  باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیا ل کیا گیا۔ 
 ہندوستانی آرمی چیف  نے  اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے دو طرفہ بات چیت  میں ہند- بنگلہ دیش کے  دفاع کے تعاون کا جائزہ لیا اور اسے مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔
 یاد رہےکہ آرمی چیف منوج پانڈے کا یہ دوسرا  دورہ ٔ بنگلہ دیش ہے ۔ہندوستانی فوج کی قیادت سنبھالنے کے انہوں نے پہلا غیرملکی دورہ  بنگلہ دیش ہی کیا تھا ۔ یہ دورہ گزشتہ برس جولا ئی میں کیا تھا۔   ہندوستانی ہائی کمیشن کے اطلاع کے مطابق آرمی چیف اپنے دوروزہ دورے  میں بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کریں گے۔بنگلہ دیش کے چیف آرمی نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے چنئی میں کمیشن کے آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا  معائنہ کیا تھا۔ 
  جنرل پانڈے  بنگلہ دیش مسلح فوجوں کے ان فوجیوں کو خراج عقید ت پیش کریں گے جنہوں نے۱۹۷۱ءمیں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران ڈھاکہ چھاؤنی شیکھا انیربان (اننت لو) کی قربان  گاہ  پر پھول پیش کرکے خود کو قربان کیا تھا۔ ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا،’’یہ اعلیٰ سطح  کی ملاقات   ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مسلح ا فواج کے درمیان موجود دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوطی فراہم کرے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK