Inquilab Logo

عبوری ضمانت کیلئے ارنب سپریم کورٹ پہنچے

Updated: November 11, 2020, 9:14 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا، آج شنوائی۔ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر کو کلین چٹ دینے والے پولیس افسر کیخلاف تادیبی کارروائی ، معطلی کی سفارش

Arnab Goswami - Pic : PTI
ارنب گوسوامی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

انٹیریر ڈیزائنر انوئے نائک اوران کی ماں کو خودکشی پر مجبورکرنے کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ارنب گوسوامی نے بامبے ہائی کورٹ کےفیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو یہ کہتے ہوئے ارنب گوسوامی کی اپیل خارج کردی تھی کہ  وہ پہلے سیشن کورٹ سے رجوع ہوں۔ سپریم کورٹ بدھ کو اس پر شنوائی کریگا۔ اپنی اپیل میں ارنب گوسوامی نے مہاراشٹر  سرکار کے علاوہ علی باغ  پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اورممبئی کے پولیس کمشنر کو بھی فریق بنایاہے۔  اپیل پر شنوائی جسٹس ڈی وائی چندر چُڈ اور  جسٹس اندرا بنرجی کی دورکنی بنچ کریگی۔ 
  کیس بند کرنے والے افسر کے خلاف  جانچ
 ممبئی (آئی این این): انوئے نائک اوران کی والدہ کی خودکشی کے کیس میں ارنب گوسوامی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کیس بند کرنے کافیصلہ کرنے والے پولیس انسپکٹر ایس ایچ وراڈے  کے خلاف ضابطہ شکنی کی جانچ کا حکم دے دیاگیاہے۔  وراڑے اس وقت ویرار پولیس اسٹیشن کے انچارج ہیں۔اس سے قبل وہ علی باغ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔مئی ۲۰۱۸ء میں ارنب کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کے کیس کے وہ ہی تفتیشی افسر تھے۔ 
 وراڈے کی معطلی کی سفارش
 انوئے نائک  اوران کی والدہ کی خود کشی کے بعد انوئے کی بیوہ اکشتاکی شکایت پردفعہ ۳۰۶(خود کشی پر اکسانا) اور ۳۴(مشترکہ مقصد)   کے تحت کیس درج کیا گیا تھامگر  وراڈے نے اس معاملے میں مجرسٹریٹ کورٹ میں  ’اے‘ سمری رپورٹ داخل کرکے کیس کو بند کردیاتھا۔ اس  معاملے میں جانچ شروع ہونے کے بعد کوکن رینج کے انسپکٹر جنرل سنجے موہتے نے میرا بھائیندر  وسئی ویرار کے پولیس کمشنر سدانند داتے کو  خط لکھ کران کے خلاف جانچ کا حوالہ دیا اور انہیں معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ 
پولیس افسر پر ملزمین کے ساتھ ساز باز کا الزام
 ایس ایچ وراڈے پر الزام ہے کہ انہوں نے کیس کے ملزمین کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کرکے کیس بند کیا۔ سنجے موہتے خود وراڈے کے خلاف جانچ کررہے ہیں۔  میرابھائیندر وسئی ویرار کے پولیس کمشنر کو بھیجے گئے اپنے مکتوب میں  موہتے نے کہا ہے کہ’’ انوئے نائک کی بیوہ نے تفتیش کے تعلق سے سنگین الزامات لگائے ہیں جو بہت ہی حساس ہیں۔وراڈے نے جانچ غیر ذمہ داری کے ساتھ کی اور کئی غلطیاں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK