Inquilab Logo

ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل، آج عبوری ضمانت پر ہائی کورٹ کا فیصلہ

Updated: November 09, 2020, 12:35 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے قرنطینہ سینٹر سے جیل منتقل کئے جانے پر ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر نے پھر واویلا مچایا، مار پیٹ کا الزام، جان کو خطرہ بتایا

Arnab Goswami - Pic : PTI
ارنب گوسوامی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف  ارنب گوسوامی   جنہیں  علی باغ کے ایک قرنطینہ مرکز میں رکھاگیاتھا، کو موبائل استعمال کرنے کی پاداش میں اتوار کو تلوجہ جیل منتقل کردیاگیا۔  جیل منتقلی کے دوران بھی ارنب نے واویلا مچاتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں مارا پیٹا جارہاہے اوران کی جان کو خطرہ ہے۔ اس بیچ بامبے ہائی کورٹ نے ارنب کی عبوری ضمانت کی عرضی پر پیر کو دوپہر ۳؍ بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا  ہے۔ سنیچر کو کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت جلد فیصلہ سنائے گاساتھ ہی ضمانت کیلئے ملزم کو سیشن کورٹ سے رجوع کی اجازت بھی دی تھی مگر اتوار کو اچانک  اعلان کیاگیا کہ ہائی کورٹ پیر کو ہی عبوری ضمانت اور حبس بے جا کی پٹیشن پر فیصلہ سنادے گا۔ اُدھر سیشن کورٹ میں پیر کو ہی پولیس کی اس عرضی پر بھی شنوائی ہونی ہے جس میں ارنب گوسوامی کی عدالتی تحویل کو چیلنج کرتے ہوئے پولیس ریمانڈ کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ 
 عدالتی تحویل  میں بھیجے جانے کے بعد سے ارنب کو علی باغی کے ایک مقامی میونسپل اسکول میں رکھاگیاتھا جسے تلوجہ جیل کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیاگیاہے مگر علی باغ پولیس کا الزام ہے کہ ارنب نے عدالتی تحویل میں ہونے کے باوجود فون کا استعمال کیا ہے جو غیر قانونی ہے۔اسی بنیاد پر ارنب کو جیل منتقل کردیاگیاہے۔
  اتوار کی صبح جب ارنب کو کورینٹائن سینٹر سے تلوجہ جیل منتقل کیا جارہا تھا تو اس نے پھر پولیس پرزد کوب کا الزام لگایا اور دعویٰ یا کہ  اسے اپنے وکیل سےبات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس نے  پولیس کی وین سے  ہی وہاں موجود اپنے چینل کے رپورٹر سے چیخ چیخ کر بات کی اور کہا کہ کورٹ کو بتا ؤ کہ میری جان کو خطرہ ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK