Inquilab Logo

ارون گاؤلی گینگ ممبر نے تلوجہ جیل میں خود کشی کر لی

Updated: July 31, 2020, 8:44 AM IST | Staff Reporter | Taloja

تلوجہ جیل میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گینگسٹر ارون گاؤلی گینگ کے ایک ممبر نے گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی ۔مقامی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے لیکن اب تک خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Suicide - Pic : INN
خودکشی ۔ تصویر : آئی این این

تلوجہ جیل میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گینگسٹر ارون گاؤلی گینگ کے ایک ممبر نے گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی ۔مقامی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے لیکن اب تک خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔تلوجہ جیل کے افسر کوستوبھ کورلیکر نے بتایا کہ دنیش لکشمن نارکر نامی ملزم کو اس کی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے اورمار پیٹ کرنے کے الزام میں۲۰؍ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس تحویل ختم ہونے کے بعد اسے تلوجہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا ۔پربھا دیوی میں واقع سنجیونی پرساد نامی بلڈنگ میں رہنے والا ملزم گینگسٹر ارون گاؤلی گینگ کا ممبر ہے ۔این ایم جوشی مارگ پولیس نے اس کے خلاف بیوی پر چاقو سے حملہ کرنے کی پاداش میں اقدام قتل کا کیس درج کیا تھا ۔ بدھ کو رات ۹؍ بجے جیل میں گشت کے دوران پتہ چلا کہ دنیش نے بیت الخلاء میں پھانسی لگالی ہے ۔اسےفوری طور پر  جیل کے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK