Inquilab Logo

دہلی ایکسائز گھوٹالہ: ای ڈی کی کیجریوال کی ۱۰؍ دن کی ریمانڈ کی مانگ پر فیصلہ محفوظ

Updated: March 22, 2024, 3:12 PM IST | New Delhi

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں کیجریوال کی ۱۰؍ دن کی ریمانڈ کی مانگ کی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور جلد ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔ اور انہیں اس معاملے میں کلیدی سازشی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال کو جمعرات کی رات حراست میں لیا گیا تھا۔

Protest in support of Kejriwal. Photo: PTI
کیجریوال کی حمایت میں احتجاج۔ تصویر: پی ٹی آئی

دہلی گھوٹالہ معاملے میں کیجریوال کلیدی سازشی ہیں: ای ڈی
مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کلیدی سازشی تھے۔ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی ۱۰؍ دن کی کسٹڈی کی مانگ کی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ جلد ہی سنایا جائے گا۔ ای ڈی نے روس ایونیو کورٹ میں خصوصی جج کاویری باویجا سے کہا کہ کیجریوال کو ۲۰۲۱ء تا ۲۰۲۲ءکے درمیان دہلی ایکسائز پالیسی نافذ کرنے کیلئے جنوبی گروپ سے کئی کروڑ موصول ہوئے تھے۔ ای ڈی کیلئے پیش ہوئے وکیل ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ انہوں نے پنجاب الیکشن جیتنے کیلئے ’’جنوبی گروپ‘‘ کے کچھ ملزمین سے ۱۰۰؍ کروڑروپے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

بار اور بینچ نے رپورٹ کیا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ سے شراب گھوٹالہ معاملے میں اپنی حراست کو چیلنج کی گئی پٹیشن واپس لے لی ہے۔ ان کے وکیل نے بینچ سے کہا کہ وہ بینچ کے سامنے اس کیس پر بحث کریں گے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انہیں حراست میں لیا جائے یا نہیں۔
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے جمعرات کی رات ای ڈی کی جانب سےاپنی حراست کے فوراً بعد ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازیں آج سپریم کورٹ نے ان کے وکیل ابھشیک سنگھوی کی عرضی کو واپس لینے کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال ملک کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں اپنے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے جمعرات کی رات فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا اور سپریم کورٹ نے اس معاملے پر آج صبح سماعت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کو طاقت کے غلط استعمال کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا: شردپوار

آج صبح ان کے وکیل سنگھوی نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائے چندرچڈ کی بینچ کے سامنے یہ کیس پیش کیا۔ بار اور بینچ کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ سے کہا کہ یہ معاملہ اہم ہے۔ اگر پہلا ووٹ ڈالنے سے قبل یہ شروع ہو جاتاہے تو بہت سے سینئر لیڈران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ عام آدمی کے لیڈر گوپال رائے نے الزام عائد کیا کہ کیجریوال کے اہل خانہ کو گھریلو حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ دہلی پولیس اروند کیجریوال کے اہل خانہ سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ کس قانون کے تحت مجھے ان کے اہل خانہ سے ملنے سے روکا جارہاہے؟
پولیس نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ رائے کو بعد میں ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ پارٹی کارکنان جیسے اتیشی اور سوربھ بھردوا ج کے شہر میں کیجریوال کی حراست کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا۔ احتجاج کے دوران ۲؍ مرکزی وزراء کو پولیس وین میں بٹھا دیا گیا تھا جبکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے دفاتر کے قریب آئی ٹی او انٹرسیکشن کے قریب احتجاج کرنے والے افراد کو پولیس نے منتشر ہونے کی ہدایت دی تھی۔
وزیر اعلیٰ کی حراست کے بعد عام آدمی پارٹی کے ملک گیر احتجاج کا مطالبہکیا تھا۔
خیال رہے کہ ای ڈی کا یہ معاملہ دہلی حکومت کی شراب ایکساسائز پالیسی میں مبینہ بدانتظامی کیلئے سی بی آئی کے ذریعے ایف آئی درج کرنے سے متعلق ہے۔ اس پالیسی کو ۲۰۲۱ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ ۳۰؍ جولائی ۲۰۲۲ء کودہلی کے لیفٹنٹ جنرل وینائی کمار سکسینا نے یہ پالیسی واپس لے لی تھی۔ سی بی آئی اور ای ڈی کا یہ الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دہلی کی شراب کی ایکسائز پالیسی میں ترمیم کی ہے تاکہ تھوک فروشوں کیلئے ۱۲؍ فیصد منافع اور خوردہ فروشوں کیلئے تقریباً ۱۸۵؍ فیصد منافع کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK