سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے آرین خان ڈرگ کیس سے متعلق ۲۵؍ کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میںسمیر وانکھیڈے کے ساتھی ملزم سیم ڈیسوزا سے میں نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
EPAPER
Updated: June 21, 2023, 3:50 PM IST | New Delhi
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے آرین خان ڈرگ کیس سے متعلق ۲۵؍ کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میںسمیر وانکھیڈے کے ساتھی ملزم سیم ڈیسوزا سے میں نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے آرین خان ڈرگ کیس سے متعلق ۲۵؍ کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میںسمیر وانکھیڈے کے ساتھی ملزم سیم ڈیسوزا سے میں نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس ضمن میں سی بی آئی ذرائع نے اطلاع د ی ہے کہ ’’انہیں بد ھ کو دوبارہسی بی آئی کے دفتر آنے کو کہا گیا تھا۔واضح ہو کہ اس کیس میں سمیر وانکھیڈے اور چار دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ سی بی آئی نے ڈیسوزا کو ا س سے پہلے تینمرتبہ طلب کیا گیا تھا جبکہ وہ مبینہ طور پر دو سمن میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ منگل کو تفتیش میں شامل ہونے کیلئے وکلاء کے ساتھ سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔سی بی آئی نے صبح ۱۰؍بج کر ۳۰؍منٹ پر ایک نوٹس جاری کر کے انہیں ہیڈ کوارٹر مدعو کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈیسوزا نے شاہ رخ خان کے منیجر اور کے پی سے گفتگو کی ہےجبکہ اس کا گوساوی (گواہ) کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ انہوں نے شاہ رخ خان سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں ان کا تعاون کرے گا۔