کپتان شریاس ایّر نے اپنی فٹنیس ثابت کرتے ہوئے ۸۲؍ رن کی شاندار بلے بازی کی، جبکہ پلیئر آف دی میچ مشیر خان نے ۷۳؍ رن بنائے، جن کی بدولت ممبئی نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے سنسنی خیز مقابلے میں ہماچل پردیش کو محض ۷؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: January 06, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai
کپتان شریاس ایّر نے اپنی فٹنیس ثابت کرتے ہوئے ۸۲؍ رن کی شاندار بلے بازی کی، جبکہ پلیئر آف دی میچ مشیر خان نے ۷۳؍ رن بنائے، جن کی بدولت ممبئی نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے سنسنی خیز مقابلے میں ہماچل پردیش کو محض ۷؍ رن سے شکست دے دی۔
کپتان شریاس ایّر نے اپنی فٹنیس ثابت کرتے ہوئے ۸۲؍ رن کی شاندار بلے بازی کی، جبکہ پلیئر آف دی میچ مشیر خان نے ۷۳؍ رن بنائے، جن کی بدولت ممبئی نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے سنسنی خیز مقابلے میں ہماچل پردیش کو محض ۷؍ رن سے شکست دے دی۔ ممبئی نے مقررہ ۳۳؍ اوور میں ۹؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۹۹؍ رن بنائے، جبکہ ہماچل پردیش کی ٹیم ۴ء۳۲؍ اوور میں ۲۹۲؍ رن پر سمٹ گئی۔
شریاس ایّر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں اس شرط کے ساتھ شامل کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنیس ثابت کریں۔ شریاس ایّر نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے ۵۳؍ گیندوں پر۸۲؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ۱۰؍ چوکے اور ۳؍ چھکے شامل تھے۔ مشیر خان نے ۵۱؍ گیندوں پر ۷۳؍ رن بنائے، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ہماچل پردیش کی جانب سے ویبھو اروڑا، ابھیشیک کمار اور کوشل پال نے تین، تین وکٹ حاصل کیے۔
ہماچل پردیش کے لیے پکھراج مان نے ۶۴، انکش بینس نے ۵۳ اور مینک ڈاگر نے ۶۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ممبئی کی جانب سے شیوم دوبے نے چار اور مشیر خان نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ممبئی نے ۶؍ میچوں میں اپنی پانچویں کامیابی حاصل کی اور۲۰؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ہماچل پردیش کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’وارانسی‘‘ کے ٹیزر نے تاریخ رقم کی، پیرس کے لی گرینڈ ریکس تھیٹر میں نمائش
کرناٹک نے راجستھان کو ۱۵۰؍ رن سے شکست دے دی
دیودت پڈیکل کی ۸۲؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے کھیلی گئی ۹۱؍ رن کی شاندار اننگز کی بدولت کرناٹک نے منگل کے روز وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں گجرات کالج گراؤنڈ پر راجستھان کو۱۵۰؍ رن سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھئے:بی سی سی آئی اوربی سی بی تنازع کا مستفیض الرحمٰن پر کوئی اثر نہیں
پڈیکل کی عمدہ بلے بازی اور کپتان مینک اگروال (۱۰۰) کے ساتھ ۱۸۴؍ رن کی زبردست اوپننگ شراکت کی بنیاد پر کرناٹک نے ۵۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ کے نقصان پر ۳۲۴؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ جواب میں راجستھان کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں ۳۸؍ اوور میں۱۷۴؍ رن پر سمٹ گئی۔ راجستھان کی جانب سے کرن لامبا نے سب سے زیادہ ۵۵؍ رن بنائے۔ میچ میں تیز گیندباز پرسدھ کرشنا نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں ۳۶؍ رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس فتح کے ساتھ کرناٹک نے لگاتار پانچویں کامیابی درج کی اور۲۰؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ دوسری جانب راجستھان کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھ ٹیموں کے گروپ میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔