Inquilab Logo

الیکشن کاآخری مرحلہ ختم ہوتےہی کانگریس میدان میں اُتری آج پرینکا کی قیادت میں’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں

Updated: March 08, 2022, 8:39 AM IST | Lucknow

اس مارچ میں کانگریس کے ٹکٹ پر لڑنے والی ۱۵۹؍ خاتون امیدوار حصہ لیں گی

Talking to media, Priyanka Gandhi looked very happy
میڈیا سے گفتگو کے دوران پرینکا گاندھی کافی خوش نظر آئیں

لمی یوم خواتین کی مناسبت سے اترپردیش کانگریس کمیٹی خواتین بااختیاری کے پیغام کے ساتھ  پرینکا گاندھی کی قیادت میں منگل کو ’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘ مارچ نکالے گی۔پیر کو ریاستی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مہیلا کانگریس لیڈر ڈی سوزا نے کہا کہ’’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘ ‘جیسی تاریخی مہم کو اترپردیش کی سرزمین سے لانچ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف خواتین باختیاری کی باتیں ہی نہیں کرتی ہےبلکہ اسے زمین پر بھی اتارتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘‘ صرف کانگریس کا انتخابی نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ کانگریس کی طرف سے لانچ کی گئی ایک تحریک ہے جس کا مقصد ملک و ریاست کی خواتین کو سماجی و معاشی طور سے  باختیار بنانا ہے۔مہم کا مقصد خواتین اور ان کی خواہشات کو مین اسٹریم ہندوستانی سیاست میں لانا ہے۔
 ڈی سوزا نے کہا کہ اترپردیش انتخابات میں پارٹی نے۴۰؍فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھااور اپنے وعدے کو پورا کیا۔ اس الیکشن میں پارٹی نے تمام۱۵۹؍خاتون امیدواروں کو اپنے نشان’پنجہ‘ پر انتخابی میدان میں اتارا۔انہوں نے کہا کہ مارچ کا آغاز دوپہر۱۲؍بجے گومتی نگر میں چوراہے سے ہوگا اور سکندرا باغ کراسنگ میں  ورانگنا  ادا دیوی پر اختتام پذیر ہوگا۔اس مارچ میں الیکشن میں حصہ لینےوالی تمام۱۵۹؍خاتون امیدوار شریک ہوں گی۔ علاوہ ازیں پارٹی کی منتخبہ دیگر نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
 خیال رہے کہ کانگریس کی اس مہم کو اترپردیش میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ اس مہم کے تحت کانگریس کی جانب سے الیکشن سے قبل ریاست میں  میراتھن دوڑ کے کئی مقابلے بھی منعقد کئے گئے تھے جس میں ہزاروں لڑکیوں نے شرکت کی تھی اور انعام جیتنے میں کامیابی  حاصل کی تھی۔ ایک مرتبہ بھیڑ بڑھ جانے کی  وجہ سے بھگدڑ جیسی نوبت بھی آگئی تھی تاہم بہت جلدی حالات کو کنٹرول میں کرلیا گیا تھا۔  اس مہم کے حوالے سے کانگریس کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے حکمراں محاذ میں بے چینی بھی دیکھی گئی تھی، اسلئے اس نے خوب تنقیدیں کی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK