چریتھ اسالنکا کو ایک مرتبہ پھر سری لنکا کی قیادت گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کے دوران سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ ٹیموں کے نائب کپتان ہوں گے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2026, 6:26 PM IST | Asalanka Named Vice-Captain Of White-Ball Team, Returns For T20 Series Against England |اسالنکا وہائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر، انگلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں واپسی | Mumbai
چریتھ اسالنکا کو ایک مرتبہ پھر سری لنکا کی قیادت گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کے دوران سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ ٹیموں کے نائب کپتان ہوں گے۔
چریتھ اسالنکا کو ایک مرتبہ پھر سری لنکا کی قیادت گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کے دوران سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ ٹیموں کے نائب کپتان ہوں گے۔ سلیکٹرس نے سابق نائب کپتان کامندو مینڈس کو دونوں ٹیموں میں برقرار رکھا ہے، جبکہ کوسل مینڈس دونوں وہائٹ بال فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ داسن شناکا جنوری ۲۰۲۴ء کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں، جبکہ لیگ اسپنر سچندو کولمبگے کو بھی پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹائمز اسکوائر پرحملہ کا شکار ہونےوالی ایرن پیاسینٹی کون تھیں؟
اسالنکا کی واپسی سری لنکا کی ٹی ۲۰؍ٹیم میں کی گئی چار تبدیلیوں میں شامل ہے۔ انہیں تین ماہ قبل ون ڈے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ چھ ماہ قبل ٹی۲۰؍ ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔ اب وہ دوبارہ ٹی ۲۰؍ ٹیم اور قیادت گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہیرو اودارا، جنیتھ لیاناگے اور تھرندو رتنائیکے کو بھی ٹی ۲۰؍ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ پون رتنائیکے، لسیتھ کروسپلے، میلان رتنائیکے اور دلشان مدوشنکا کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں اسالنکا دونوں وائٹ بال ٹیموں کے کپتان تھے، تاہم خراب فارم اور گزشتہ سال دورۂ پاکستان کے دوران سیکوریٹی خدشات کے باعث کھیلنے میں ہچکچاہٹ کے بعد انہیں ٹی ۲۰؍ کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فروری میں ورلڈ کپ کے بعد انہیں ٹی ۲۰؍ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔ اسالنکا کی واپسی لنکا پریمیئر لیگ کے شاندار سیزن کے بعد ہوئی ہے، جہاں انہوں نے ۱۱؍ اننگز میں۳۸ء۱۵۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۸۵؍ رنز بنائے۔ فائنل میں انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا اور انہوں نے ۲۰؍ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے گال گلیڈی ایٹرز کو اس کا پہلا ایل پی ایل خطاب جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:میری اسٹوئیانا کو ہرا کر الیگزینڈرا ایلا یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں
انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی ون ڈے ٹیم: پتھم نسانکا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، چریتھ اسالنکا (نائب کپتان)، کوسل مینڈس (کپتان)، جنیتھ لیاناگے، پون رتنائیکے، داسن شناکا، وانیندو ہسرنگا، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، سچندو کولمبگے، دشمنتھا چمیرا، ایشان مالنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا۔
انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی ٹی۲۰؍ ٹیم: پتھم نسانکا، کامل مشارا، لاہیرو اودارا، کوسل مینڈس (کپتان)، کامندو مینڈس، چریتھ اسالنکا (نائب کپتان)، جنیتھ لیاناگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالاگے، وانیندو ہسرنگا، مہیش تھیکشنا، تھرندو رتنائیکے، دشمنتھا چمیرا، ایشان مالنگا، نوان تشارا اور بنورا فرناینڈو۔