Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو ٹی سی ۲۰۲۵ء: آئی سی سی نے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کیا

Updated: May 15, 2025, 3:58 PM IST | New Delhi

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات، ۱۵؍ مئی کو آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل \۲۰۲۵ءکیلئے تقریباً۳۱؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم چمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

Australia with the WTC 2023 winner`s trophy. Photo: INN.
ڈبلیو ٹی سی ۲۰۲۳ء کی فاتح آسٹریلیا ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات، ۱۵؍ مئی کو آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل ۲۰۲۵ءکیلئے ریکارڈ توڑ انعامی رقم کا اعلان کیا۔ ۱۱؍جون کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن میں کھیلے جانے والے اس میگا میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ یہ رقم چمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔ 

چمپئن کو تقریباً۳۱؍ کروڑ روپے ملیں گے
آئی سی سی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے چیمپئنز کو۶ء۳؍ ملین ڈالر (تقریباً۳۱؍ کروڑ روپے) کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا جو۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۳ءکے ایڈیشنز میں دیئے گئے۶ء۱؍ ملین ڈالر (تقریباً ۱۴؍ کروڑ روپے) سے دگنی ہے۔ 

رنر اپ ٹیم پر بھی پیسوں کی بارش ہوگی
ساتھ ہی اس میچ میں رنر اپ رہنے والی ٹیم کا بھی اچھا وقت گزرنے والا ہے۔ آئی سی سی نے ڈبلیو ٹی سی فائنل ۲۰۲۵ءکی رنر اپ ٹیم کیلئے۲ء۱۶؍ ملین ڈالر (تقریباً۱۸؍ کروڑ روپے) کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے جو پہلے ۸؍ لاکھ ڈالر (تقریباً ۸؍ کروڑ روپے) تھی۔ 
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اعلان کیا
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا، `یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کے فاتح کو۳ء۶؍ ملین ڈالر ملیں گے، جبکہ رنر اپ کو۱ء۲؍ ملین ڈالر ملیں گے۔ 

ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آمنے سامنے
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی )۲۰۲۵ء کے ٹائٹل میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ۱۱؍ سے۱۵؍ جون کے درمیان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف جیت کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی۲۰۲۵ء کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہ کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز بھی ڈرا کی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو۳- ۱؍ سے شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہا اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے سے محروم رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK