Inquilab Logo

ایسوچیم نے جی ایس ٹی میں ۲۵؍فیصد کمی کا مطالبہ کیا

Updated: January 16, 2020, 7:37 PM IST | Agency | New Delhi

ایسوچیم نے سبھی سلیب میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کی شرح ۲۵؍فیصد تک کم کرنےاورچھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبےکےمسائل کوفوری طورحل کرنےاور زرعی شعبےمیں کارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کابجٹ میں التزام کرنےکے ساتھ کچھ مطالبات حکومت کے سامنےرکھے ہیں اورانہیں امید ہےانہیں مکمل کئے جانے سےاقتصادی سست روی دور ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

جی ایس ٹی ۔ تصویر : آئی این این
جی ایس ٹی ۔ تصویر : آئی این این

ایسوچیم نے سبھی سلیب میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کی شرح ۲۵؍فیصد تک کم کرنےاورچھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبےکےمسائل کوفوری طورحل کرنےاور زرعی شعبےمیں کارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کابجٹ میں التزام کرنےکے ساتھ کچھ مطالبات حکومت کے سامنےرکھےہیںاورانہیں امیدہےانہیں مکمل کئے جانے سےاقتصادی سست روی دور ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوںگے۔ایسوچیم کے صدرنرنجن هيراننداني نےبدھ کو یہاں نامہ نگاروں سےبات چیت میں کہا کہ صنعتی شعبےکوامید ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایسےالتزام کئے  جائیںگےجس سے معیشت کو رفتار ملے گی اور آئندہ کچھ  برسوں میں ملک ۵۰؍کھرب ڈالرکی معیشت والا ملک بن جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت  تجارت میںسہولیات کیلئے انٹرپرینیور کےسامنےزمینی سطح پردرپیش مشکلات کودور کرنے کے ساتھ ساتھ نئی  اکائیوں کی منظوری دینےکےعمل کوسہل کرےگی۔امید ہے کہ حکومت زمین سے متعلق دستاویزات کے ڈیجیٹائزیشن کرنےی پرانی مانگ کو پورا کرےگی اور اس کیلئےمعیادبندپالیسی بنائی جائےگی۔گوداموں کی تقسیم کےکام میں تیزی آئےگی۔انفرااسٹرکچر فنانس کمپنیوں یا مائیکروفائنانس کمپنیوں کےجیسے ہی ایم ایس ایم آئی  فنانسنگ کے لئے  این بی ایف سی کو  مالی امداد فراہم کرنے کےلئےمقررکیاجاناچاہئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK