Inquilab Logo

انڈیا گیٹ پر۵۰؍ سال سے روشن امر جیوتی بجھا دی گئی، شدید تنقیدیں

Updated: January 22, 2022, 11:24 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نےا سے تاریخ کو مٹادینے کے مترادف قراردیا، حکومت نے جواز پیش کیا کہ اب ’وار میموریل‘ پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دِیا روشن رہےگا، انڈیا گیٹ پر سبھاش چندر بوس کا مجسمہ لگانے کافیصلہ

The light that was extinguished on Friday, which was extinguished on the young man..Picture:PTI
امر جوان پر روشن وہ جیوتی جسے جمعہ کو بجھا دیاگیا ۔ تصویر: پی ٹی آئی

اپوزیشن کی جانب سے پوری شدت سے صدائے احتجاج  بلند کئے جانے کے باوجود  انڈیا گیٹ کے گول چکر پر واقع تاریخی چھتری  میں جل رہی امر جیوتی کو بجھادیاگیا اوراس کی آگ کو وار میموریل کی آگ میں ضم کردیاگیا۔  یہ انضمام ایک فوجی تقریب میں کی گئی جس کی صدارت   ایئر مارشل بال بھدر رادھا کرشن نے کی۔  امر جوان جیوتی کا قیام ان ہندوستانی فوجیوں  کی یاد میں کیا گیا تھا جو۱۹۷۱ء کی ہند-پاک جنگ  میں شہید ہوئے تھے۔ اس جنگ میں ہندوستان نے پاکستان کو دھول چٹائی تھی۔ اس کے بعد ہی بنگلہ دیش   کا قیام عمل میں آیا تھا۔  اپوزیشن لیڈروں کے علاوہ بڑی تعداد میں سابق فوجی افسران نے بھی امر جیوتی کو بجھانے کے مودی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ کانگریس  نے اسے تاریخ کو مٹانے کے مترادف قرار دیا ہے۔  حکومت ہند کا جواز ہے کہ  یہ لو اس لئے جل رہی تھی کہ ملک میں فوجیوں کی یادگار کے طور پر کوئی میوزیم نہیں تھا۔ا ب چونکہ میوزیم بن گیا ہے اس لئے  امر جیوتی کی کوئی ضرورت نہیں  رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ  نیشنل وار میموریل اور انڈیا گیٹ کے درمیان صرف۴۰۰؍ میٹر کی ہی دوری ہے جس  کا افتتاح وزیراعظم  مودی  نے ۲۵؍ فروری۲۰۱۹ءکو کیا تھا۔ اس جگہ پر ۲۵؍ ہزار ۹۴۲؍ جوانوں کے نام سنہری الفاظ میں لکھے گئے ہیں۔ اب  انڈیا گیٹ پر ہونے والے سبھی فوجی  پروگراموں کو وہاں منتقل کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع نے کہا ہے کہ قومی جنگی یادگار پر اُن شہیدوں کے نام بھی ہیں جو انڈیا گیٹ پر لکھے گئے ہیں۔  کانگریس نے امر جوان جیوتی کی جلتی لو کا قومی جنگی یادگار پر جل رہی لو میں انضمام کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ بہت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کے لئے جو امر جیوتی جلتی تھی، اسے آج بجھا دیا  گیا۔ کچھ لوگ ملک سے محبت اور قربانی کو نہیں سمجھ سکتے۔ کوئی بات نہیں۔۔۔، ہم اپنے فوجیوں کے لئے امر جوان جیوتی ایک بار پھر جلائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK