Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۵۰؍ مقامات پر اے ٹی ایس کے چھاپے

Updated: July 10, 2026, 11:32 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں سے پوچھ تاچھ ، پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے رابطے میں ہونے کا شبہ، فی الحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا

Police questioned people active on social media
پولیس نے سوشل میڈیا پر سرگرم افراد سے پوچھ تاچھ کی

نسداد دہشت گردی دستہ( اے ٹی ایس) نے جمعہ کو  ریاست گیر سطح پر چھاپہ مار کارروائی کی جس میں ایسے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی جن پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے سے رابطہ میں ہونے کا شبہ تھا۔ اطلاع کے مطابق تقریباً ۱۱۲؍ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی لیکن اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی نے سوشل میڈیا پر ہندوستانی نوجوانوں کو ملک مخالف اور، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کروانے کیلئے جال بچھایا ہے۔ اے ٹی ایس نے یہ کارروائی سائبر پولیس ایکسپرٹس کی جانب سے ملی اطلاع کے بعد کی ہے۔ 
  جمعہ کو صبح ۷؍بجے شروع کئے گئے سرچ آپریشن میں ممبئی کے علاوہ اے ٹی ایس کی تمام ۱۴؍ یونٹ کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔  یہ کارروائی صرف ممبئی میں نہیں بلکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں کی گئی ہے۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد، جالنہ اور بیڑ میں چھاپے مارے۔ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے ۱۴؍افراد کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے اورنگ آباد کے ۶؍ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے  حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ان پر شبہ ہے کہ پاکستان کے جرائم پیشہ افراد سے رابطے میں ہیں۔ اطلاع کے مطابق  اے ٹی ایس نے اورنگ آباد کے  عارف کالونی، مصر واڑی، ہرسول، کیلاش نگر، راج نگر اور گنگا پور سے ایک ایک شخص کو حراست میں لیا، اس طرح اورنگ آباد سے مجموعی طور پر ۶؍ افراد زیر ِ حراست ہیں۔اس کے علاوہ جالنہ، بیڑ، عثمان آباد اور پربھنی سے بھی ۸؍ افراد کوبلایا گیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پربھنی میں اے ٹی ایس نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مارکارروائی تھی ۔اب اس اچانک کارروائی سے مراٹھواڑہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ 
  تقریباً اسی طرح کی کارروائی ودربھ کے مختلف اضلاع میں بھی کی گئی۔ اس میں ناگپور شہر سے ۴، چندر پور سے ۳، اور گوندیا، گڈچرولی اور وردھا سے ایک ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔  اے ٹی ایس کی خصوصی ٹیموں نے بیک وقت ان تمام جگہوں پر چھاپے مارے اور ان نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کی۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مشرقی ودربھ میں شہزاد بھٹی سے متعلق کوئی آپریشن کیا گیا ہو۔ چند ماہ قبل اس نے چندر پور اور بھنڈارہ ضلع میں اسی طرح کی کارروائیاں کی تھیں۔ اسکے بعد سے مشکوک حرکات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ اے ٹی ایس کی تحقیقات کے مطابق شہزاد بھٹی ایک پاکستانی گینگسٹر ہے جو اس وقت آئی ایس آئی کے کہنے پر دبئی سے ’فٹ سولجر‘ مشن چلا رہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کو نشانہ بنانا، انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانا، ملک میں سلیپر سیل بنانا اور بڑے شہروں میں حملے کرنا ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے حال ہی میں دہلی اور پنجاب میں بھٹی کے ۶؍ ساتھیوں کو گرفتار کر کے پٹرول بم حملے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان ملزمین کی تحقیقات سے اب مہاراشٹر میں اس سازش کا پتہ چلنے کا دعویٰ اے ٹی ایس کررہی ہے۔ اس تازہ کارروائی میں اے ٹی ایس بنیادی طور پر ایک مختلف زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK