Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرایس ایس ہیڈکوارٹر کے گھیراؤ کی کوشش

Updated: October 07, 2022, 9:24 AM IST | ali imran | nagpure

ناگپور میں وامن میشرام سمیت بہوجن کرانتی مورچے کے ۱۰۰؍ کارکنان حراست میں، سنگھ کے خلاف نعرے بازی

Police are seen active at the protest site
پولیس احتجاج کے مقام پرسرگرم نظر آرہی ہے

ناگپور میںوامن میشرام  کی سربراہی میں بہوجن کرانتی مورچہ ا ور بھارت مکتی مورچہ  نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے میشرام سمیت ۱۰۰؍ سے ز ائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا  ۔  پولیس نے اس معاملے میں ہیڈ کوارٹر کے باہر سے مذکورہ تنظیموں کے ۱۰۰؍ سے زائد کارکنان کو حراست میں  لینے کے بعد آر ایس ایس کے دفتر کے باہر سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔ 
 واضح رہے کہ وامن میشرام کی قیادت میں بھارت مکتی مورچہ نے سنگھ کے ہیڈکوارٹر تک مارچ کا کئی دنوں پہلے اعلان کیاتھا ۔ انہوں نے آر ایس ایس پرآئین کو بدلنے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔  انہوں نے کہا ہےکہ سنگھ کے نظریات ہندوستانی آئین کے خلاف ہیں۔باباصاحب امبیڈکر کے۱۴؍ اکتوبر۱۹۵۶ء کوبودھ دھرم اپنانے کی یاد کے طورپر منائے جانے والے دھم چکرپریورتن دن کی مناسبت سے  دکشا بھومی پر  امبیڈکر کے ہزاروں  پیروکاروں کی آمد کے پیش نظر پولیس نے اس مارچ کی اجازت نہیںدی تھی لیکن وامن میشرام نے اشارہ دیاتھا کہ وہ اپنے قدم پیچھے نہیںہٹائیں گے اور مارچ نکالیں گے،چاہے انہیںگرفتار کرلیاجائے۔  
 اس مارچ میں شرکت کیلئے بھارت مکتی مورچہ کے سیکڑوں کارکن ناگپور پہنچے تھے۔اس مارچ کی اجازت کیلئےہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا لیکن اجازت نہیں ملی۔ لہٰذا پولیس نے مارچ کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس کے روکنے کے بعد کارکنوں نے اندرا چوک پر ہی دھرنا شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں کو حراست میں لیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
 واضح رہے کہ  بامبے ہائی کورٹ نے وامن میشرام کی مارچ کی اجازت سے متعلق عرضی کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ منتظمین کو۶؍ سے ۹؍ اکتوبر کے درمیان پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔ بہر حال وامن میشرام کے  انتباہ کے مد نظر پولیس کی سخت نفری بیزن میدان سے لیکر آرایس ایس ہیڈ کوارٹر تک تعینات تھی۔ تاہم وامن میشرام اور ان کی تنظیم احتجاج کے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے ناگپور سٹی پولیس نے سیکوریٹی کے پیش نظر پورے اندورا علاقے میں دفعہ۱۴۴؍نافذ کر دی گئی تھی۔ اس کے باوجود وامن میشرام اور بھارت مکتی مورچہ کے کارکنان نے آرایس ایس ہیڈ کوراٹر کے جانب مارچ شروع کیا جنہیں اندرا چوک پر ہی روک لیا گیا۔ اس موقع پر مشتعل کارکنان آر ایس ایس کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ تاہم حا لات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو وامن میشرام سمیت کارکنان کو حراست میں لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK