Inquilab Logo

سری لنکا میں پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں فساد، ۷؍ افراد زخمی

Updated: June 22, 2022, 11:56 AM IST | Agency | Colombo

پیڑول اورڈیزل کیلئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگ رہی ہیں ، پیڑول پمپ اور گیس اسٹیشنوںکی حفاظت کیلئے فوجی دستے مامور

A view of a petrol pump in Sri Lanka.Picture:INN
سری لنکا کے ایک پیٹرول پمپ کا منظر۔ تصویر: آئی این این

 میں جھڑپوں  کے دوران ۷؍ افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کوسری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اورپیٹرول کے حصول کیلئے ہنگامے ہوئے، فساد برپاکئے گئے۔ جھڑپوں اورپولیس کی فائرنگ سے ۳؍ فوجی اور۴؍ شہری زخمی ہوگئے۔ روزانہ پیڑول اور ڈیزل کیلئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگ رہی  ہیں۔ دریں اثناءملک بھر میں پیڑول پمپ اور گیس اسٹیشن کی حفاظت کیلئے فوجی دستے مامور  کئے گئے ہیں۔ سری لنکا  سنگین ترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے ۔ایندھن  کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا ءکی بھی قلت  ہے۔  ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد بیل آؤٹ پیکیج(ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے پروگرام) پر بات چیت کیلئے پیر کو سری لنکا ایک ایسے وقت پہنچا ، جب وہاں ایندھن کے ذخائر ختم ہونے میں محض چند دن باقی رہ گئے ہیں اورمہینوں تک امدادی رقم ملنے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہےکہ ۱۹۴۸ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سےسری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، کئی دہائیوں کی معاشی بدانتظامیوں اور حالیہ غلط پالیسیوں کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا سے سیاحت اور ترسیلات زر میں کمی نے غیر ملکی ذخائر کو ریکارڈ کم ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔  ۲؍ کروڑ۲۰؍ لاکھ افراد پر مشتمل جزیرہ نما ملک نے امسال اپریل سے فنڈ نہ ہونے کے سبب ۱۲؍ بلین  ڈالر کے قرض  اد انہیں کئے ۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ   ہوش ربا گرانی اورسری لنکن کرنسی کی قدر گھٹنے کے علاوہ ایندھن، خوراک اور ادویات کی مستقل قلت جیسے عوامل  ملک کو انسانی بحران کی طرف لے جارہے ہیں۔  ادھرعالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے ایک بیان میں ادارے کی پالیسیوں کے مطابق اِس مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کرنے کا عزم دہرایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK