Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیلنسیاگا کے کارڈ بورڈ باکس ڈریس کی حقیقت؟ اسے اے آئی سے بنایا گیا ہے

Updated: April 10, 2026, 4:03 PM IST | Mumbai

کارڈ بورڈ شپنگ باکس سے بنی ایک ڈریس کی تصاویر، جن میں میگن فاکس اور رابر پیٹنسن جیسی مشہور شخصیات کو دکھایا گیا، نے بہت سے لوگوں کو یقین دلایا کہ یہ واقعی ایک لگژری فیشن پیس ہے۔

Box Dress.Photo:X
باکس ڈریس۔ تصویر:ایکس

حال ہی میں ایک کارڈ بورڈ شپنگ باکس سے بنی ڈریس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں  اور بہت سے لوگوں نے اسے حقیقی فیشن ڈیزائن سمجھ لیا۔ اس ڈیزائن کو ایک معروف لگژری برانڈبیلنسیاگا( Balenciaga) سے جوڑا گیا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصاویر جعلی تھیں اور اے آئی  کی مدد سے بنائی گئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sport Simulation (@celebsimulation)


بیلنسیاگااکثر روزمرہ کی اشیاء کو فیشن آئٹمز میں بدل کر لوگوں کو حیران کرتا رہا ہے۔ کچرے کے تھیلوں جیسے دکھنے والے ڈیزائن سے لے کر منفرد ایکسیسریز تک، یہ برانڈ ایسے ملبوسات بنانے کے لیے جانا جاتا ہے جو بحث اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ حال ہی میں زینگ جنگئی  کو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک سادہ پیلے پلاسٹک بیگ کے ساتھ دیکھا گیا، جو دراصل ایک ڈیزائنر آئٹم تھا—یہ بھی اس بات کی مثال ہے کہ برانڈ کس طرح سادہ چیزوں کو فیشن میں شامل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:روس نے نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی تنظیم ’میموریل‘ کو’انتہا پسند‘ قرار دیا


اسی پس منظر کی وجہ سے جب ’’Balenciaga‘‘ شپنگ باکس ڈریس کی تصاویر آن لائن سامنے آئیں، تو بہت سے لوگوں نے اسے حقیقی سمجھ لیا۔ کارڈ بورڈ باکس کو ڈریس میں تبدیل کرنے کا خیال انہیں زیادہ عجیب نہیں لگا۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ڈریس موجود ہی نہیں ہے۔ یہ تصاویراے آئی  کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔ انہیں ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ’’Sport Simulation‘‘ نے شیئر کیا، جو حقیقت کے قریب مگر جعلی فیشن ڈیزائنز تخلیق کرتا ہے۔
ایک پوسٹ میں لکھا تھا’’فیشن نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ جو ایک سادہ کارڈ بورڈ شپنگ باکس لگتا ہے، اسے ایک ہائی فیشن اسٹیٹمنٹ پیس میں بدل دیا گیا ہے، جس کی قیمت مبینہ طور پر۸۹۰۰؍ڈالرس   (تقریباً۲۴ء۸؍ لاکھ روپے) ہے۔‘‘ اس بیان نے بہت سے لوگوں کو قائل کر لیا کیونکہ یہ کافی حد تک حقیقت کے قریب محسوس ہوتا تھا۔ ان تصاویر میں میگن فاکس اور رابرٹ پیٹنسن  جیسے مشہور چہروں کو اس ڈریس میں دکھایا گیا، جس سے یہ مزید حقیقی لگنے لگا۔

یہ بھی پڑھئے:اداکار کے طورپر کام حاصل کرنے کیلئے جتیندر نے ۵؍ سال جدوجہد کی


جیسے ہی تصاویر وائرل ہوئیں، صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ ایک شخص نے مذاق میں کہاکہ ’’جب آپ  امیزون  میں اپنی نوکری کو حد سے زیادہ سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘‘ ایک اور نے لکھاکہ ’’اسی لیے میراامیزون   ہمیشہ لیٹ ہوتا ہے۔‘‘ کسی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’لوگ جانتے ہوئے بھی اسے سپورٹ کرتے ہیں، حالانکہ یہ غلط ہے  جبکہ ایک اور صارف نے کہاکہ ’’اوہ مائی گاڈ، پہلے پیلا کچرے کا بیگ… اب یہ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK