’’کامیڈین‘‘ نامی آرٹ ورک میں ڈکٹ ٹیپ سے کیلا چسپاں کیا گیا تھا جسے کرپٹو کرنسی کی دنیا کے کروڑ پتی جسٹن سن نے نیلامی میں گزشتہ ہفتے خریدا اور جمعہ کو ۲ء۶؍ ملین ڈالر کا کیلا کھالیا۔
EPAPER
Updated: November 30, 2024, 9:54 PM IST | Hong Kong
’’کامیڈین‘‘ نامی آرٹ ورک میں ڈکٹ ٹیپ سے کیلا چسپاں کیا گیا تھا جسے کرپٹو کرنسی کی دنیا کے کروڑ پتی جسٹن سن نے نیلامی میں گزشتہ ہفتے خریدا اور جمعہ کو ۲ء۶؍ ملین ڈالر کا کیلا کھالیا۔
کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے کروڑ پتی جسٹن سن گزشتہ دن ایک مرتبہ پر سرخیوں میں آگئے۔ واضح رہے کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ۲ء۶؍ ملین ڈالر (تقریباً ۵۳؍ کروڑ روپے) میں ’’کیلے کا آرٹ ورک‘‘ خریدا تھا جسے انہوں نے جمعہ کو کھالیا۔ خیال رہے کہ یہ آرٹ ورک دیوار پر ’’ڈکٹ ٹیپ‘‘ سے چپکے ہوئے ایک کیلے کا تھا۔ اس آرٹ ورک کا نام تھا ’’کامیڈین‘‘ جسے اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان نے تخلیق کیا ہے۔
孙哥现场吃🍌 pic.twitter.com/qYi2UJ6zYl
— TechFlow 深潮|APP 已上线 (@TechFlowPost) November 29, 2024
اس طرح نیو یارک میں سوتھبی کی نیلامی میں آرٹ ورک خریدنے والے جسٹن سن نے ہانگ کانگ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک میں ہجوم کے سامنے کیلا کھانے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ تقریب کے ویڈیو میں جسٹن کو تقریر کرنے کے بعد کیلا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے آرٹ ورک کو ’’آئیکونک‘‘ قرار دیا۔ کیلا کھاتے وقت انہوں نے کہا کہ ’’یہ دوسرے کیلوں سے بہت بہتر ہے۔ یہ واقعی بہت اچھا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: فلسطینیوں سے اتحاد کا عالمی دن: ہندوستان نے فلسطین کی حمایت کی]
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جب انہوں نے یہ آرٹ ورک نیلامی میں خریدا تھا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں دیوانہ اور خبطی قرار دیا تھا۔ جب انہوں نے کیلے اور ڈکٹ ٹیپ کا آرٹ ورک نیلامی میں جیت لیا تو اسی وقت انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے عوام کے سامنے کھائیں گے۔ ایک پریس کانفرس میں انہوں نے کہا کہ ’’اسے کھانا بھی آرٹ ورک کی تاریخ کا حصہ بن سکتا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ جسٹن سن اپنے کاروباری منصوبوں اور شاندار طرز زندگی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ وہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم’’ ٹرون‘‘ اور بٹ ٹورینٹ کے سی ای او ہیں۔