Inquilab Logo

باندرہ :سچن تینڈولکرکیخلاف زبردست احتجاج

Updated: September 01, 2023, 9:49 AM IST | Mumbai

آن لائن گیمنگ کی تشہیرپرماسٹربلاسٹر کی رہائش گاہ کے باہررکن اسمبلی بچوکڑو اور ان کے حامیوں نے ہاتھوں میں اشتہار والا بکس لے کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اشتہارسے ہٹنے یا پھر بھارت رتن واپس کرنے کا مطالبہ کیا

This photo of the protest is taken from `X` in which MLA Bachukadro and his supporters are seen protesting against Sachin Tendulkar.
احتجاج کی یہ تصویر ’ایکس‘ سے لی گئی ہے جس میں رکن اسمبلی بچوکڑو اور ان کے حامی سچن تینڈولکرکیخلاف احتجاج کرتے نظرآرہے ہیں۔

 رکن اسمبلی بچو کڑو اور ان کے حامیوں نے جمعرات کو باندرہ میں  سچن تینڈولکر کی رہائش گاہ کے باہر آن لائن گیمنگ پروگرام کے اشتہار میں نظر آنے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بکس بھی تھے جن پر سچن تینڈولکر کامذکورہ اشتہار بھی چسپاں تھا۔ احتجاج کے پیش نظر وہاں پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔ 
  اس موقع پر بچو کڑو نے کہا کہ سچن تینڈولکر کاآن لائن گیمنگ پروگرام کو فروغ دینا نا مناسب ہے ۔یہ گیم نوجوانوں کو خراب کر سکتا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ یا تو سچن تینڈولکر آن لائن گیمنگ  کےاشتہار سے ہٹ جائیں یا پھر وہ اپنا بھارت رتن واپس کردیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو   ریاست بھر میں تمام بس اسٹاپ اور گنیش چترتھی پنڈالوں کے قریب ’تینڈولکر بیگ باکس‘ اور ’تینڈولکر سجیشن باکس‘ نصب کئے جائیں گے۔
  واضح رہے کہ اس سے قبل رکن اسمبلی بچوکڑو نے  سچن تینڈولکر کو آن لائن گیم کی تشہیرسے دستبردار ہونے کا انتباہ دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ ۳۰؍ اگست تک اپنا موقف واضح نہیں کرتے ہیں تو وہ  انہیںقانونی نوٹس بھیجیں گے ۔یاد رہے کہ سچن تینڈولکر گزشتہ ۳؍ سال سے آن لائن گیمنگ  کے اشتہار  میں نظرآرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK