• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۱۶؍ دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوگی

Updated: November 14, 2025, 3:40 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۱۶؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو ابو ظہبی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب آئی پی ایل کی نیلامی بیرونِ ملک ہو رہی ہے۔ ۲۰۲۴ء پہلا سال تھا جب نیلامی ہندوستان سے باہر (دبئی میں) ہوئی۔

IPL 2026.Photo:
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۱۶؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو ابو ظہبی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب آئی پی ایل کی نیلامی بیرونِ ملک ہو رہی ہے۔ ۲۰۲۴ء پہلا سال تھا جب نیلامی ہندوستان سے باہر (دبئی میں) ہوئی، جس کے بعد نومبر ۲۰۲۴ء میں جدہ میں ۲۰۲۵ء سیزن کے لیے دو روزہ میگا آکشن منعقد ہوا تھا۔تمام منی آکشنز کی طرح ۲۰۲۶ء کی نیلامی بھی ایک ہی دن کی ہوگی۔ 
اس وقت تمام فرنچائزیز ۲۰۲۵ء کی اپنی ٹیموں سے کن کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہے اس پر غور کر رہی ہیں۔ آئی پی ایل نے۱۰؍ ٹیموں کے لیے ریلیز لسٹ کی آخری تاریخ۱۵؍ نومبر شام۳؍ بجے (ہندوستانی وقت) مقرر کی ہے۔ اس کے بعد انہیں کھلاڑیوں کی فہرست بھیجی جائے گی، جن میں سے وہ اپنے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گی۔ اسی طویل فہرست میں تخفیف کر کے آئی پی ایل حتمی آکشن پول تیار کرے گا۔
ٹریڈنگ ونڈو آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کے ختم ہوتے ہی کھل گئی تھی۔ یہ نیلامی سے ایک ہفتہ پہلے تک جاری رہے گی اور پھر آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے دوبارہ فعال ہوگی۔ تاہم ۲۰۲۶ء کی نیلامی میں خریدے گئے کسی کھلاڑی کو آگے ٹریڈ نہیں کیا جا سکے گا۔ اب تک ۵؍ ٹیموں کے درمیان چار ٹریڈ ڈیلز کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں آئی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا پلیئر ٹرانسفر بھی شامل ہے۔ اس ڈیل میں پانچ مرتبہ کی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو راجستھان رائلز سے حاصل کیا ہے۔ بدلے میں راجستھان نے آل راؤنڈر جوڑی رویندر جڈیجا اور سیم کرن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:بہار انتخابی نتائج ۲۰۲۵ء: بہار میں این ڈی اے کی برتری، مہاگٹھ بندھن کافی پیچھے

جمعرات کو پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس نے ایک اور بڑی ڈیل کی، جس میں انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس سے آل راؤنڈر شاردُل ٹھاکر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اسی کے ساتھ ایک علیحدہ ٹریڈ میں ایل ایس جی نے ممبئی انڈینس سے ارجن تینڈولکر کو ان کے۳۰؍ لاکھ روپے کے بیس پرائس پر حاصل کیا جبکہ ایک اور کیش اونلی ڈیل میں ممبئی نے گجرات ٹائٹنز سے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر شرفین ردرفورڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK