• Sat, 07 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرکٹ کے گڑھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فٹبال کا تماشا،ممبئی میسی میسی کے نعروں سے گونجا

Updated: December 17, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai

عالمی فٹبال کے شہنشاہ لیونل میسی نے جیسے ہی ممبئی کی سرزمین پر قدم رکھا، شہر کی رونقیں یکدم بڑھ گئیں۔ ان کے گوٹ انڈیا ٹور نے ممبئی بھر میں ایسا سنسنی خیز جوش و خروش پیدا کر دیا کہ کئی دہائیوں کے بعد ایسا فٹبال کی دیوانگی کا عالم دیکھنے کو ملا! میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین بے قابو ہو گئے۔

Messi In Mumbai.Photo:PTI
میسی ممبئی میں۔ تصویر:پی ٹی آئی

عالمی فٹبال کے شہنشاہ لیونل میسی نے جیسے ہی ممبئی کی سرزمین پر قدم رکھا، شہر کی رونقیں یکدم بڑھ گئیں۔ ان کے گوٹ انڈیا ٹور نے ممبئی بھر میں ایسا سنسنی خیز جوش و خروش پیدا کر دیا کہ کئی دہائیوں کے بعد ایسا فٹبال کی دیوانگی کا عالم دیکھنے کو ملا! میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین بے قابو ہو گئے، اسٹیڈیم سے لے کر مقامی ٹرینوں تک ہر جگہ میسی! میسی! کے نعرے گونج اٹھے! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مداحوں نے فلمی انداز میں ان کا استقبال کیا عوام کے اس غیر معمولی ہجوم اور جنون کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے پڑے، اسٹیڈیم میں کسی بھی شے کو لے جانے کی اجازت نہیں تھی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہے۔  شائقین نے اس موقع کو اپنی زندگی کا نایاب لمحہ قرار دیا، کیونکہ یہ ان کے لیے ایک ایسا اسپورٹس اسٹار دیکھنے کا موقع تھا جسے وہ تقریباً دو دہائیوں سے فالو کر رہے ہیں۔
کرکٹ کے گڑھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آج فٹبال کا سب سے بڑا تماشا ہوا۔جہاں ایک زمانے میں سچن تینڈولکر کا راج تھا۔ میسی کا مرکزی ایونٹ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں انہوں نے ۶۰؍ منتخب بچوں (۳۰؍لڑکے اور ۳۰؍ لڑکیاں) کے لیے کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا، جو ابھرتے ہوئے فٹبال ٹیلنٹ گروپس سے منتخب کیے گئے تھے۔ اس ایونٹ کا سب سے بڑا ایکشن انٹرایکٹیو پینلٹی شوٹ آؤٹ تھا، جہاں شائقین نے میسی کو ایکشن میں دیکھ کر زوردار نعرے لگائے۔پروگرام میں انٹرایکٹیو پینالٹی شو آؤٹس اور میسی کی فٹ بال ماسٹر کلاس شامل تھی، جس کے بعد ان کے کریئر کا جشن منانے کے لیے ایک موسیقی ایونٹ بھی منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:یہ بھی پڑھئفلم’’ دُھرندھر‘‘ نے ’چھاوا‘کو پیچھے چھوڑا دیا

بھیڑ کے مدنظر ممبئی پولیس نے سخت سیکوریٹی انتظامات کیے۔ شائقین کو پانی کی بوتلیں، دھات کی اشیاء اور سکّے لے جانے سے روکا گیا جبکہ اضافی اقدامات میں عارضی واچ ٹاورز بھی شامل کیے گئے تاکہ بھیڑ پر نظر رکھی جا سکے اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک :دنیا کا سب سے بڑا آئی پی او آنے والا ہے

کرکٹ کا بادشاہ، فٹبال کا آئیکون: تینڈولکر کی جرسی، میسی کا ورلڈ کپ بال!
 آج ممبئی کے مشہور وانکھیڈے  اسٹیڈیم میں کھیلوں کی تاریخ کا ایک یادگار باب رقم ہوا جب ہندوستانی کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سچن تینڈ ولکر اور ارجنٹائنا کے عالمی فٹ بال آئیکون لیونل میسی نے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات میسی کے جاری گوایٹ انڈیا ٹور  کے دوران ہوئی  اس موقع پر شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جب تینڈولکر موقع پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سچن، سچن  کے نعرے لگائے۔ بعد میں دونوں کھیلوں کے عظیم کھلاڑیوں نے میدان پر ایک دوسرے کے ساتھ یادگار اشیاء کا تبادلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK