ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال میں ہندوستانی فوج کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے سنیچر کو ممبئی کانگریس کی جانب سے ’جے ہند یاترا‘ نکالی گئی۔
EPAPER
Updated: May 11, 2025, 11:19 AM IST | Mumbai
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال میں ہندوستانی فوج کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے سنیچر کو ممبئی کانگریس کی جانب سے ’جے ہند یاترا‘ نکالی گئی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال میں ہندوستانی فوج کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے سنیچر کو ممبئی کانگریس کی جانب سے ’جے ہند یاترا‘ نکالی گئی۔ یہ یاترا ممبئی کانگریس کی صدر رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ کی قیادت میں کھیرواڑی جنکشن باندرہ (ایسٹ) تاڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کےمجسمہ (مقابل ضلع کلکٹر آفس) نکالی گئی۔ اس موقع پر ورشا گائیکواڑ نے کہاکہ ’’ہندوستانی فوج نےپاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیاہے۔ پاکستان کیخلاف اب تک لڑی گئی ہر جنگ میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کو شکست دی ہے۔ ‘‘ریلی میں سابق وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ، ایم ایل اے امین پٹیل، سابق کارپوریٹر آصف زکریہ، ترجمان سریش چندر راج ہنس، نائب صدر اشوک سُترالے، اجنتا یادواور ہزاروں شہری موجود تھے۔
سابق ایم پی پونم مہاجن کو معافی مانگنی چاہیے: ورشا
ورشا گائیکواڑ کہا کہ ہندوستانی فوج پاکستان سے لڑ رہی ہے، ملک کی تمام جماعتیں حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ اس کے باوجود بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن نے سیاسی بینر لگاکر مودی، شاہ، فرنویس اور بی جے پی لیڈروں کی تصاویر آویزاں کی ہیں، اس حرکت پر بی جے پی لیڈت پونم مہاجن کو عوام سے معافی مانگی چاہئے۔