Inquilab Logo

باندرہ:نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے باہر اڈانی کیخلاف احتجاج

Updated: March 02, 2023, 10:42 AM IST | Mumbai

ممبئی کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نےحکومت مخالف نعرے لگائے۔ پولیس نے چند مظاہرین کو حراست میں لے لیا

Congress leaders and workers protesting against Adani being taken away by the police. (Photo: PTI)
اڈانی کے خلاف احتجاج کرنے والے کانگریس کے لیڈران اور کارکنان کوپولیس پکڑکرلے جاتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 اڈانی کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ پر کانگریس کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدھ کو ممبئی کانگریس کے لیڈران اور سیکڑوںکارکنان نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) کے باہر زبردست  احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے  لگائے۔ احتجاج کے پیش نظر وہاں پولیس کا سخت بندوبست تھا۔ پولیس نے کانگریس کے چند لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لے لیا  اور چند گھنٹے تحویل میں رکھنے  کے بعد چھوڑدیا۔
 یہ احتجاج ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ اور کا رگزار صدر چرن سنگھ سپرا کی قیادت میں  باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے دفتر کے سامنے کیاگیا۔  اس موقع پر بھائی جگتاپ نے کہاکہ’’ ملک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور ملک کی معیشت کو خطرے میں ڈالنے والا اڈانی گروپ ماریشس اور کیریبائی ممالک میں واقع اپنی  فرضی کمپنیوں کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج    میں رجسٹر کروا کر  قانونی طور پر  ملک کولوٹنے کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ انہوںنے یہ الزام بھی لگایا کہ ’’اس معاملے میں مودی حکومت اڈانی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔‘‘
  اس احتجاجی مظاہرے میں ممبئی کانگریس کے ضلعی صدر حکم راج مہتا، ممبئی کانگریس کے تمام عہدیداراور کارکنان  شریک تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زبردستی نعرے لگائے  اور اڈانی اور وزیر اعظم کے تعلقات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے معاملے کی جانچ کا پُرزورمطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK