۱۰؍ سال تک گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہند نژاد امریکی سندر پچائی بالآخر ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ تاہم، اپنے ٹیک ہم عصروں کے مقابلے میں ان کے اثاثوں کی مالیت کافی کم ہے۔
EPAPER
Updated: July 25, 2025, 9:21 PM IST | New York
۱۰؍ سال تک گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہند نژاد امریکی سندر پچائی بالآخر ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ تاہم، اپنے ٹیک ہم عصروں کے مقابلے میں ان کے اثاثوں کی مالیت کافی کم ہے۔
۱۰؍ سال سے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے ہند نژاد امریکی سی ای او سندر پچائی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ کمپنی کے حصص کی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے ۱۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچائی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ۱ء۱؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے واضح کیا کہ انہوں نے جن اثاثوں میں سرمایہ کاری کی ہے، وہ مضبوط ہوئے ہیں اور کمپنی کا مارکیٹ کیپ ۳ء۲؍ کھرب ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کہ بطور کمپنی کے سی ای او ان کا الفابیٹ میں ۰۲ء۰؍ فیصد حصہ ہے۔ حصص کی قیمت بڑھ جانے سے بھی وہ ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اب ’سوچ‘ سے آئی فون کو کنٹرول کیا جاسکے گا!
خیال رہے کہ این ویڈیا کے ہوانگ، میٹا کے مارک زکربرگ، یا ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک جیسے ہم عصروں کے مقابلے میں، پچائی کی مجموعی مالیت کافی کم ہے۔ پچائی کے ارب پتی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے الفابیٹ کے کچھ حصص فروخت کئے ہیں، جو انہیں ان کے معاوضے کے پیکیج کے حصے کے طور پر دیئے گئے تھے۔