Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی ملک کے دوسرے سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے

Updated: July 25, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

مودی، اندرا گاندھی کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کے دوسرے سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے جبکہ مسلسل سب سے طویل مدت کا ریکارڈ پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے نام ہے۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

نریندر مودی نے مسلسل مدت کے لحاظ سے ہندوستان کے دوسرے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس میں انہوں نے اندرا گاندھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق، مودی جمعہ تک دفتر میں ۴۰۷۸؍ دن مکمل کر لیں گے۔ اندرا گاندھی۲۴؍ جنوری۱۹۶۶ء سے ۲۴؍ مارچ۱۹۷۷؍ تک مسلسل ۴۰۷۷؍ دن تک عہدے پر رہیں۔ مسلسل سب سے طویل مدت کا ریکارڈ پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار میں اپوزیشن وعدے کررہا ہے اور نتیش کمار انہیں عملی جامہ پہنارہے ہیں!

مودی نے اپنی اپنی پارٹی کو لگاتار تین لوک سبھا انتخابات میں فتح دلانے کے معاملے میں نہرو کے برابر کارکردگی دکھائی ہے۔  ایک منتخب سربراہ حکومت کی حیثیت سے، خواہ ریاستی سطح پر ہو یا مرکز میں، مودی پہلے ہی سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ۲۰۰۱ءمیں گجرات کے وزیراعلیٰ بنے اور۲۰۱۴ء میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے۔ آزادی کے بعد پیدا ہونے والے پہلے وزیراعظم ہونے کے ساتھ مودی غیر کانگریسی وزیراعظم کی حیثیت سے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے لیڈر بھی ہیں۔
 حکام کےمطابق مودی مرکزی حکومت کے سربراہ کے طور پر دو مکمل مدت پورے کرنے والے واحد غیر کانگریسی لیڈر بھی ہیں۔  ایک اہلکار نے کہا’’ مودی ہندوستان کے واحد لیڈر ہیں (تمام وزرائے اعظم اور وزرائے اعلیٰ میں) جنہوں نے پارٹی لیڈر کی حیثیت سے لگاتار چھ انتخابات جیتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK