Inquilab Logo

باندرہ :میٹھی ندی میں۲؍نوجوان ڈوب گئے

Updated: August 13, 2022, 7:22 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ایک کی لاش ۱۰؍گھنٹے بعدبرآمد کی گئی جبکہ دوسرے نوجوان کی لاش کا اب تک پتہ نہیںچل سکا ہے۔فائربریگیڈ عملہ تلاش میںمصروف

A search is underway for a person who drowned in the Sweet River.
میٹھی ندی میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔

اہم کازوے میٹھی ندی میں ۲؍ نوجوان ڈوب گئے ۔ یہ دردناک واقعہ جمعرات کی شب میں ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ،ایمبولنس اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے ۔  مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔ چونکہ ُاس وقت سمندر میںطغیانی تھی اس لئے ریسکیو کرنے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ کوزیادہ کامیابی نہیںملی اورکوشش کے باوجود وہ رات میں لاش تلاش کرنے میںناکام رہے۔ بالآخر جمعہ کی صبح ساڑھے۸؍ بجے جاوید شیخ (۲۸)نام کے نوجوان کی لاش سی لنک (ریکلیمیشن کی سمت)ایک ستون کےنیچے تیرتی ہوئی ملی ،اسے مقامی لوگوں نے نکال کرپولیس کے حوالے کیا ۔ یہ دونوں کرلا کے رہنے والے ہیں
 اس حادثے کے بعد وقتی طورپر سی لنک اور اس سے متصل حصے میںپولیس کاگشت بڑھا دیا گیا ہے اورپائپ لائن کے قریب جہاں سے لوگ نیچے اتر جاتے ہیںوہاں بھی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ اس طرح کےحادثات سے بچا جاسکے۔
 مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ جس نوجوان کی لاش ملی اس کا پیر پھسل گیا تھا جس سے وہ گر گیا،اسے بچانے کیلئے اس کے ساتھی نے بھی چھلانگ لگادی ، نتیجتاً وہ بھی ڈوب گیا۔یہ بھی بتایا گیا کہ یہ نوجوان ماہم درگاہ فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے ۔ واپسی میںیہ حادثہ پیش آیا۔  یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ نوجوان درگاہ سے واپسی میں جائے حادثہ پرپیشاب کرنےنیچے اترے  تھے اسوقت پیر پھسل گیا تھا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ شاید آصف کےدوست کو یہ اندازہ نہیںرہا ہوگاکہ پانی کتناگہرا ہے اور تیز لہریں اسےبہالے جائیں گی ۔اس لئے دوست کوبچانے کی کوشش میںوہ خود بھی ڈوب گیا ۔
لاش کی تلاش جاری ہے 
  دوسرے نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے لیکن خبر لکھے جانے تک باندرہ پولیس کا کہناتھا کہ کامیابی نہیںملی ہے اورنہ ہی فائربریگیڈ کی جانب سے کوئی اشارہ دیا گیا ہے ۔البتہ ہر ممکن طریقے سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ دوسرے نوجوان کی لاش بھی جلد ازجلد نکالی جاسکے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ دوسرے نوجوان کی لاش کی تلاش کرنے کے عمل کو ترجیح دی جارہی ہے ، بعد میں یہ دیکھا جائے گا کہ پیر پھسلنے کےسبب ہی حادثہ پیش آیا ہے یاپھرکوئی اوروجہ تھی ۔ 
 ممبئی فائربریگیڈ کی جانب سے جاوید شیخ کی لاش ملنے کے تعلق سےتصدیق کی گئی اوربتایا گیا کہ ایس وی روڈ اور سی لنک جنکشن باندرہ کازوے میٹھی ندی میں ڈوبنے والے ۲؍ نوجوانوں میں سے جاوید عالم کی لاش ریکلیمیشن فلائی اوور کے نیچے سے مقامی لوگوں کی مدد سے برآمدکی گئی ۔
پولیس اورشہری انتظامیہ کا انتباہ 
 پولیس اور شہری انتظامیہ کی جانب سے خاص طور پربارش کے ایام میںیہ اپیل کی جاتی ہے کہ لوگ سمندر کے قریب جانے اور نہانے سے گریز کریں کیونکہ بارش کے ایام میں حادثات بڑھ جاتے ہیں۔ خاص طورپران حالات میں جب سمندر میں طغیانی ہوتی ہے توحادثے کا مزید اندیشہ رہتا ہے۔اس لئے لوگ اپنی حفاظت کی خاطر اس جانب توجہ دیں ۔ 
درگاہ انتظامیہ نے حادثے کی الگ وجہ بتائی
 ماہم درگاہ اورحاجی علی درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر محمداحمد نے بتایا کہ درگاہ انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کوحادثات سے بچنے کیلئے متوجہ کیا جاتا ہے۔ ۲؍ نوجوانوں کے ڈوبنے کے تعلق سے ان کا کہنا ہےکہ ’’ یہ ماہم کازوے میں نہیں ڈوبے بلکہ ایک کی لاش یہاں ملی ہے ۔ یہ ٹیکسی مینس کالونی کے پاس میٹھی ندی میں ڈوبے ہیں۔ یہ لوگ ماہم درگاہ بھی نہیں آئے تھےکیونکہ درگاہ تو ۱۰؍بجے سے پہلے بند ہوجاتی ہے ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK