Inquilab Logo

بنگلہ دیش :آتشزدگی کے بعد کپڑوں کے سب سے بڑے بازار میں سنا ٹا،دکاندار مایوس

Updated: April 06, 2023, 1:35 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع کپڑوں  کے سب سے بڑے بازار ’ بنگا بازار‘ میں رمضان کے دوران لگنے والی آگ سے سب کچھ تباہ ہوگیا ۔

Chaos at the accident site in Banga Bazar. (AP/PTI)
بنگا بازار میں جائے حادثہ پر افراتفری۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع کپڑوں  کے سب سے بڑے بازار ’بنگا بازار‘ میں رمضان کے دوران لگنے والی آگ  سے سب کچھ تباہ ہوگیا ۔ بدھ کو بازار میں سناٹا چھایا رہا ۔ دکاندار مایوس نظر آئے۔یاد رہےکہ اس مارکیٹ میں منگل کی صبح بھیانک لگی تھی۔ تقریبا ً ۷؍ گھنٹے کی مشقت بعد اسے بجھانے میں کامیابی  ملی تھی ۔ 
  رمضان المبار ک کے مہینے میں آگ لگنے سے تاجروں کا  ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ اکثر تاجروں نے  مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  یاد  رہےکہ عید کے کپڑوں کیلئے بھی بنگلہ دیش کے بنگا بازار کی شہرت ہے۔ یہاں کے تاجروں کو رمضان کے سیزن میں   اضافی آمدنی کی امید تھی لیکن  اسی مہینے میں ان کا سب کچھ بر با د ہوگیا ۔ 
   ایک تاجر نے بتایا ، ’’میں نے رمضان میں عید کی مناسبت سے ۱ء۵؍ ملین ٹکا کے کپڑے خریدے تھے  ،آگ نے سب کچھ  جلا دیا ۔ میرے پاس کچھ بھی نہیں بچا  ہے۔ ‘‘
       اکبر حسین نامی ایک دکاندار نے الجزیرہ کو  بتایا، ’’ میں نے عید کیلئے  ایک ملین ٹکا کا کپڑا خریدا تھا ۔ آگ میں سب جل گیا ۔ میرا اتنا زیادہ نقصان ہوگیا ہے کہ اس کی تلافی مشکل  ہے۔ ‘‘ 
 ’ بنگا بازار شاپ اونرز اسوسی ایشن ‘کے ایک اعلیٰ عہدیدار ڈی ایم حبیب نے  الجزیرہ کو بتایا ، ’’مارکیٹ میں تقریبا ً ۳؍ ہزار دکانیں تھیں۔ اکثر لکڑی، بانس اور لوہے کی چادر وغیرہ  سے بنی تھیں ،  بھیانک آتشزدگی میں جل کر راکھ ہوگئیں ۔ سب  کچھ تباہ  و بر باد ہوگیا ہے۔ ‘‘ 
  انہوں نے مزید بتایا، ’’ بنگا بازارکاشمار بنگلہ دیش کے  ریڈیمیڈ کپڑوں  کے اہم مراکز میں ہوتا ہے ۔ یہاں سال بھر  ہز اروں ملین ٹکا مالیت کے کپڑے تیار ہوتے ہیں۔  رمضان میں عید کے کپڑوں کے خریداروں کی  بھیڑ ہوتی ہے۔ اس سال بھی عید قریب ہونے کی وجہ سے اکثر دکانوں  میں زیادہ مال تھا۔آگ لگنے سے  نا قابل بیان نقصان  ہوا ہے ، سب کچھ ہمیں بر داشت کرنا ہوگا۔کسی اور سے امید نہیں ہے۔‘‘

bangladesh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK