Inquilab Logo

بنگلہ دیش: کپڑے کے بازار میں آتشزدگی

Updated: April 05, 2023, 11:35 AM IST | Dhaka

یہ آگ ملک کے سب سے بڑے کپڑے کے بازار میں لگی ، اکثر دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں ، بہت تیز ہوا چلنے کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے دور تک پھیل گئی۔ فو ج کی ایک ٹیم اور فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے آگ بجھائی

A scene of fire in the biggest clothes market in Banga. (AP/PTI)
کپڑوں کے سب سے بڑے بنگا بازار میں آتشزدگی کا ایک منظر ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

منگل کی صبح  بنگلہ دیش میں کپڑے کا سب سے بڑا  بازار دیکھتے ہی دیکھتے  راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس سے بڑے  پیمانے پر نقصان ہوا ۔ ڈھاکہ ٹریبنون کے  مطابق آگ لگنے کے وقت بہت تیز ا ہو اچل رہی تھی جس سے  وہ کچھ  ہی دیر میں دور دور تک پھیل گئی ۔
  میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت  ڈھاکہ کے بنگا بازار علاقہ میں منگل کی صبح شدید آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ محکمہ اور محکمۂ شہری دفاع کی کم سے کم ۴۸؍اکائیوں نے گھنٹوںمشقت کی ۔ اس کے بعد ہی  آگ بجھانے میں کامیابی ملی ۔
   منگل کی صبح فائر سروس کنٹرول روم کے ڈیوٹی آفیسررفیع الفاروق نے ملک کے سب سے بڑے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے بتایا کہ فی الحال  آگ لگنے کے اسباب کا کوئی علم  نہیں  ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر سروس کی۴۸؍یونٹوں نے  کا م کیا۔  اور بھی کئی اداروں نے ان کی مدد کی ۔  اس طرح بڑی مشکل سے  آگ بجھی ۔ 
 انٹر سروسیز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کی فوج کی ایک ریسکیو ٹیم اور فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو شدید آگ پر قابو پانے کیلئے  مامورکیا گیا۔
 آئی ایس پی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشدالعالم خان نے یومیہ اخبار’پروتھم ایلو‘ کو بتایا،’’فوج کی ایک مشترکہ ٹیم،فضائیہ کی ایک ٹیم نے ریسکیو  جبکہ ایک ہیلی کاپٹر نے آگ بجھانے میں مدد کی۔‘‘
 فائر سروس نے بتایا کہ بھیانک آگ میں بازار کی زیادہ تر دکانیں جل گئی ہیں۔
  ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ  فائربریگیڈ کے عملہ کو مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح  ۶؍ بج کر  ۱۰؍منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی  اور اس کے  جائے  حادثے پر پہنچنے تک آگ  نے بھیانک شکل اختیار کر لی۔ 
  ایک عینی شاہد کے مطابق بنگلہ دیش کے کپڑوں کے سب سے بڑے  بنگا بازار کے  آدرش مارکیٹ میں لگنے والی آگ بہت تیزی سے پھیلی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جس وقت آگ لگی ، اس وقت    طوفانی ہوائیں چل رہی تھیں۔کچھ  دیر میں آگ پورے با زار میںپھیل گئی۔  آ س پاس کی عمارتیں بھی ا س سے متاثر ہوئیں۔ ہوا کے سبب شعلے بے قابو  ہو گئے تھے  اور آسمان سےباتیں کرنے لگے تھے۔ چاروں طرف دھواں ہی دھواں ہی تھا ۔ہر شخص پریشان تھا ۔ آس پاس کے لوگ خوف سے بے حال تھے۔ اپنے گھروں سے نکل کر  بھا گ رہے تھے۔  ایسا لگ رہا تھا کہ یہ آگ قابو میں نہیں آئے گی  لیکن  فائر بریگیڈ اور مقامی افراد کی مشقتوں سے۷؍ گھنٹے بعد  آگ پر پالیا گیا۔ اس دوران۲؍ ہزار سے زائد دکانیں جل گئیں۔   ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق  آگ کے نتیجے میں بنگا بازار کے تقریبا ً۶؍  با زار متاثر ہوئے ہیں،بری طرح جل گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تقریبا ً ۲؍ ہزار ۹؍ سو دکانیں ہیں جہاں تقریبا ً ًڈیڑھ لاکھ  افراد کام کرتےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK