Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: صدر شہاب الدین نے ۵؍ سالہ صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دیا

Updated: July 24, 2026, 10:11 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے اپنی ۵؍ سالہ مدتِ صدارت ختم ہونے سے۲؍ سال قبل استعفیٰ دے دیا، انہیں اپریل۲۰۲۳ء میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مقرر کیا تھا، اور ان کی مدت ۲۰۲۸ء میں ختم ہونے والی تھی۔

Bangladeshi President Shahabuddin. Photo: X
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین۔ تصویر: ایکس

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے جمعہ کو صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی پانچ سالہ مدتِ صدارت سے قبل استعفیٰ دے دیا، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان کے استعفیٰ کے مطالبات بڑھ رہے تھے۔۷۶؍ سالہ شہاب الدین نے جمعہ کو قومی پارلیمان کے اسپیکر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ’’  میں شدید بیمار ہوں ، اس لیے میں اپنے آئینی عہدے کی ذمہ داریاں انجام دینے سے قاصر ہوں۔‘‘ بعد ازاں پارلیمان کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔تاہم آئین کے مطابق، احمد بنگلہ دیش کے عبوری صدر کے فرائض سرانجام دیں گے، اور اگلے۹۰؍ دنوں کے اندر نیا صدر منتخب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی الیکشن کمیشن نے ۲۸؍نومبر کے قانونی انتخابات کا شیڈول جاری کیا

واضح رہے کہ ڈھاکہ سے شائع ہونے والے روزنامہ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق، یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ شہاب الدین نے رواں سال مئی میں برطانیہ میں طبی علاج کے دورے کے دوران ہندوستان میں مقیم معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سے فون پر بات کی تھی۔ حالانکہ شہاب الدین نے ان میڈیا رپورٹ کی تردید کی ہے۔جبکہ  انہوں نے دی ڈیلی اسٹار کو استعفیٰ کی وجہ کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایاکہ ،’’ میں مختلف صحت کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوں۔ اس وقت میرے پاس مزید کچھ کہنے کو نہیں ہے۔‘‘وہ۹؍ مئی کو لندن گئے اور۱۸؍ مئی کو واپس آئے۔
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی زد میں آنے والی عوامی لیگ پارٹی کی لیڈر حسینہ کو۲۰۲۴ء کے موسم گرما میں طلباء کی زیر قیادت بغاوت کے نتیجے میں  عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ وہ ہندوستان فرار ہو گئیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں وطن واپس آئیں گی، جہاں انہیں عام شہریوں کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب نے ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا

بنگلہ دیش کے صدر کا انتخاب پارلیمان کے اراکین کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔حکمران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے پاس زیادہ تر قانون ساز اراکین ہیں۔ اس کے نتیجے میں، پارٹی کے امیدوار کے اگلے صدر منتخب ہونے کا زیادہ امکان ہے۔دراصل اپریل ۲۰۲۳ء میں، حسینہ کی عوامی لیگ حکومت کے دوران، شہاب الدین نے پانچ سالہ مدت کے لیے ملک کے ۲۲؍ ویں صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔اس کے مطابق، ان کی مدت اپریل۲۰۱۸ء میں ختم ہونی تھی۔ تاہم، انہوں نے مدت ختم ہونے سے تقریباً ڈھائی سال قبل استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں جولائی۲۰۲۴ء میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے، شہاب الدین کے استعفیٰ کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK