ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے کہا ہے کہ اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ رہا ہے۔ وہ اب چوتھی بار سپر ہیرو کے روپ میں فلم’’ اسپائیڈر مین: برانڈ نیوڈے ‘‘ میں نظر آئیں گے، جو ۳۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 29, 2026, 5:00 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے کہا ہے کہ اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ رہا ہے۔ وہ اب چوتھی بار سپر ہیرو کے روپ میں فلم’’ اسپائیڈر مین: برانڈ نیوڈے ‘‘ میں نظر آئیں گے، جو ۳۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے کہا ہے کہ اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ رہا ہے۔ وہ اب چوتھی بار سپر ہیرو کے روپ میں فلم’’ اسپائیڈر مین: برانڈ نیوڈے ‘‘ میں نظر آئیں گے، جو ۳۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ریان گوسلنگ نئے ’’گھوسٹ رائیڈر‘‘بنیں گے
دی ہالی ووڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے کہا’’مارول اور سونی میں ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ہم گزشتہ ۱۰؍برس سے یہ فلمیں بنا رہے ہیں، اس دوران ہم بہت اچھے دوست بن گئے ہیں اور آج بھی ایک ساتھ کام کرنا اتنا ہی پسند کرتے ہیں۔ پیٹر پارکر کے کردار سے ہم سب کی مشترکہ محبت اس سفر کو خاص بناتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’جب بھی ہم سب ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی جادو ہو رہا ہو۔ بار بار اس کردار کو نبھانے کا موقع ملنا ایسی خوش قسمتی ہے جس پر آج بھی یقین نہیں آتا۔ ہر نئی فلم کی پریمیئر تقریب مجھے ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے میں پہلی بار اسپائیڈر مین بن رہا ہوں۔ یہ میری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔‘‘ اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے کہا’’جب تک لوگ مجھے اس کردار میں دیکھنا چاہیں گے، میں اسپائیڈر مین بنتا رہوں گا۔ اگر یہ فلم کامیاب رہی تو پھر آگے بھی یہ سفر جاری رہ سکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں
’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ہدایت کاری ڈیسٹن ڈینیل کریٹن نے کی ہے، جو’’شینگ شی‘‘ اور ’’دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز‘‘ اور’’ ونڈ ر مین ‘‘ (Shang-Chi and the Legend of the Ten Rings اور Wonder Man) کے لیے بھی معروف ہیں۔ یہ فلم اسپائیڈر مین کی نئی ٹرائیلوجی کا آغاز ہے اور مارول سنیمیٹک یونیورس (ایم سی یو) کی ۳۸؍ویں فلم بھی ہے۔ فلم میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈیا ، سادی سنک، جیکب بٹالن اور جون برنتھل بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ہندوستان میں انگریزی، ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ۳۰؍ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔