Inquilab Logo

بنگال بی جے پی کے سینئر لیڈر اوررکن اسمبلی دبیندرناتھ رائےکی پُراسرارحالت میں موت

Updated: July 14, 2020, 9:27 AM IST | Agency | Kolkata

شمالی دیناج پورکے ہمت آباد میں ایک دوکان کے باہر ان کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی ،بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اسے افسوسناک او ر سیاسی انتقام قراردیا

Dabendranath Rai
دبیندر ناتھ رائے

مغربی بنگال بی جے پی کے سینئر لیڈرو ممبر اسمبلی دبیندرا ناتھ رائے کی لاش شمالی دیناج پورکے ہمت آباد میں ایک دوکان کے باہر پیر کی صبح لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ دبیندر ناتھ رائے ہمت آباد اسمبلی حلقہ (ریزرو) سیٹ  سے۲۰۱۶ء  میں سی پی ایم کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اورگزشتہ سال لوک سبھا الیکشن کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے، مگر اب تک سی پی ایم کے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ دوسری جانب بی جے پی رکن اسمبلی دبیندرناتھ رائے کی اہلیہ نے یہ بھی سوال اٹھائے کہ کیا کوئی ہاتھ بندھا ہوکر پھانسی لگا سکتا ہے، میں نے تو ایسا زندگی میں  دیکھا ہے نہ کبھی سنا !
 سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ ہمت آباد علاقے میں ایک دوکان کے باہر دبیند ر  ناتھ رائے کی لاش لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے کیونکہ ممکن ہے کہ ان کا قتل کیا گیاہو۔ 
 بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی دبیندر ناتھ رائے کا قتل کیا گیا ہے اور یہ بہت ہی حیرت انگیز اور افسوسنا ک ہے۔ یہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ بنگال بی جے پی نے کہا ہے کہ ممبراسمبلی کو حکمراں جماعت کے ذریعہ بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس دبیندر ناتھ رائے کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی تھی۔ اس معاملے کی آزادانہ جانچ کی جانی  چاہئے۔ بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔ یہاں ایک ممبر اسمبلی کی جان محفوظ نہیں ہے۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈرکا قتل کیا گیا ہےا وریہ بزدلانہ حرکت ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال میں غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ ممبر اسمبلی کا صرف یہ قصور تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شمالی دیناج پورضلع ترنمول کانگریس کے صدر کنہیا لال اگروال نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولس فیصلہ کرے گی یہ قتل ہے یا پھر خودکشی اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK