Inquilab Logo

بنگال نے تبدیلی کا من بنالیا ہے، بی جےپی ہی اصل پریورتن لائیگی

Updated: February 23, 2021, 11:11 AM IST | Agency | Bengal

وزیراعظم کو یقین، ہگلی میں عوامی ریلی سے خطاب کیا، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شدید حملے، بدعنوانی اور اقرباء پروری کا الزام

Prime Minister Modi during a public rally in Hugli. Picture: PTI
وزیراعظم مودی ہگلی میں عوامی ریلی کے دوران۔تصویر : پی ٹی آئی

مغربی بنگال میں الیکشن سے چند ہفتوں قبل ہگلی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے  اس یقین کااظہار کیا کہ بنگال کے عوام نے اس مرتبہ تبدیلی کا من بنالیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں   نے بنگالی لہجے میں کہا کہ ’’اصلی پریبورتن ‘‘ بی جےپی ہی لاسکتی ہے۔  ایک مہینے میں  وزیراعظم  کا مغربی بنگال کا یہ دوسرا دورہ  ہے۔ یہاں انتخابی تاریخوں کا اعلان آئندہ کچھ دنوں  میں  ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے  وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مغربی بنگال کے ہرشعبے میں سنڈیکٹ راج قائم ہے ۔جہاںعام لوگوںکے کام روپے خرچ کئے  بغیر نہیں ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت  ثقافتی ورثے اور ریاست کی شبیہ کی پروا کئے بغیر ووٹ بینک کی خاطر صرف ’’خوشامدپسندی ‘‘کی سیاست کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ’’کٹ  منی کلچر‘‘ نے ماحول کو اس حد تک خراب کردیا ہے کہ آپ کو کرائے پر مکان بھی رشوت دئیے بغیر نہیں مل سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK