Inquilab Logo

بنگلور مجسٹریٹ کورٹ نے مبینہ طور پر پاکستان حامی نعرے لگانے والے ۳؍ افراد کو ضمانت دی

Updated: March 16, 2024, 5:09 PM IST | Bangluru

آج بنگلور مجسٹریٹ کورٹ نے کرناٹک کی اسمبلی کے باہر مبینہ طورپر پاکستان حامی نعرے لگانے والے ۳؍ افراد کو مشروط ضمانت دی۔ ویڈیو کی فورینسک رپورٹ ملزمین کے حق میں ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں جج نے ان کی عرضی منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں ملک سے باہر نہ جانے جبکہ سرکاری کارروائیوں میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ان پر الزام تھا کہ ۲۷؍ فروری کو کانگریس کے ایم پی نصیر حسین کے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعد ان تینوں نے مبینہ طور پر پاکستان حامی نعرے بلند کئے تھے۔

Karnataka assembly. Photo:INN
کرناٹک اسمبلی ۔ تصویر: آئی این این

۲۷؍ فروری کو کانگریس کے ایم پی سید نصیرحسین کے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعد کرناٹک کی اسمبلی کے باہر مبینہ طورپر پاکستانی حامی نعرے لگانے کیلئے حراست میں لئے گئے ۳؍ افرادکو آج بنگلور کورٹ نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ اس حوالے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وی وجیت نے ملزمین کی جانب سے داخل کی گئی ضمانت کی عرضی کو منظوری دے دی ہے۔ملزمین کی شناخت محمد ناشی پودی(ہاویری ضلع)، منور احمد(بنگلور) اور محمد التاز(دہلی ) کے طورپر کی گئی ہے۔ 
عدالت نے ان اپنی ضمانتوں کویقینی بنانے کیلئے ایک لاکھ روپے کا بونڈ اور ۲؍ افراد کو ضامن کے طورپر پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ تاہم، انہیں کسی ملک سے باہر جانے سے باز جبکہ بلاناغہ عدالت کی کاررائیوں میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ۴؍ مارچ کو بنگلور پولیس نے فورینسک رپورٹ، واقعاتی ثبوت اور جائے وقوع پر موجودعینی شاہدین کے بیان کی بنیاد پر ۳؍ افرادکو حراست میں لیا تھا۔ اس ضمن میں سماعت کے دوران ملزمین کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پولیس ان کی حراست سے قبل انہیں سیکشن ۴۱؍ کے تحت نوٹس دینے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس کے بعدویڈیو، جس میں مبینہ طورپر انہیں پاکستانی حامی نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، کو فورینسک سائنس لیباریٹریمعائنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔بعد ازیںجج نے انہیں فورینسک رپورٹ کی بنیاد پر ذاتی ضمانت دے دی جوان کے حق میں تھی۔
۲۷؍ فروری کو مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کرناٹک اسمبلی میں مبینہ پاکستانی حامی نعرے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔انہوں نے ۲۷؍ فروری کو راجیہ سبھا کے انتخابات کے بعد اپنے ایکس پوسٹ میں ویڈیو کے تعلق سے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی کانگریس نے راجیہ سبھا کارکن پارلیمان منتخب کیا ہے۔ایم پی نصیر حسین رکن پارلیمان بنے ہیں جو ملکار جن کھرگے کے سیاسی سیکریٹری ہیں۔ 
انہوں نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھئے کہ الیکشن ختم ہونے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمان کے حمایتی کیا کہہ رہے ہیں،’’پاکستان زندہ آباد۔‘‘تاہم، کانگریس کے ایم پی رندیپ سنگھ نے سوشل میڈیا پر جوویڈیو جاری کیا ہے اس میں ایوان میں نصیر حسین کے حامیوں کو ان کی تعریف میں نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتاہ ے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ’’نصیر حسین زندہ آباد۔‘‘ نصیر صاحب زندہ آباد۔‘‘ اور ’’کانگریسی پارٹی زندہ آباد۔‘‘
اس ضمن میں ۲۸؍ فروری کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا تھا کہ اگر فورینسک رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ اسمبلی کے باہر یہ نعرے لگائے گئے تھے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK