• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے سائنسداں باندرہ سے لاپتہ!

Updated: September 11, 2024, 5:22 PM IST | Shresh Vaktaniya | Mumbai

بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر(بی اے آر سی) کے سینئر سائنسداں، ۷۶؍ سالہ ونائک کولونکر جمعرات سےلاپتہ ہیں۔

Vinayak Kolvankar (right) receiving the award from former President APJ Abdul Kalam. Photo: INN
ونائک کولونکر (دائیں) سابق صدر اے پی جے عبدالکلام سے ایوارڈ لیتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) کے سینئر سائنسداں، ۷۶؍ سالہ ونائک کولونکر جمعرات سے لاپتہ ہیں۔ نرمل نگر پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ان کی تلاش میں سرگرم ہے۔ واضح رہے کہ ونائک کولونکر باندرہ (مشرق) میں ’پی ایف‘ آفس کے پیچھے واقع آرادھنا نیو ایم آئی جی کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ ۴؍ سال سے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جمعرات کی رات وہ پھول خریدنے گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔
 ۲۰۰۸ء میں سبکدوشی سے قبل کولونکر بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے ۴۰؍ سال تک وابستہ رہے۔ وہ سیسی مولوجی( زلزلہ کا مطالعہ) کے سائنسداں تھے۔ ان کی تحقیق نے مختلف ممالک کو زلزلے کی پیش گوئی کرنے میں مدد کی۔ 
 ان کی تحقیق کو دنیا بھر میں ۱۲۵؍ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے سابق صدر مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے انہیں پریسیڈنشیل ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ان کے بیٹے امیت، جو لندن میں رہائش پذیر ہیں، نے انقلاب کو بتایا کہ ’’میرے  والد ایک عظیم سائنسداں تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قومی خدمت کیلئے وقف کر دی۔ وہ گزشتہ ۴؍ سال سے الزائمر کے مریض ہیں اور میری والدہ ویشالی کے ساتھ رہتے ہیں۔ جمعرات کی رات سے وہ لاپتہ ہیں۔ حالانکہ ہمارے گھر میں ایک کیئر ٹیکرتھا لیکن وہ اکیلے چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ انہیں باندرہ اسٹیشن کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK