Inquilab Logo

آج بھارت بند، اپوزیشن کی حمایت ، کامیابی کی اُمید

Updated: September 27, 2021, 10:19 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

مہاراشٹر میں بھی کسانوں کے بند کاخاطرخواہ اثر نظر آنے کا امکان۔کانگریس، این سی پی اور شیتکری سنگٹھنا شامل ہوںگی۔ بینکنگ خدمات اور ٹرانسپورٹ سروسیز متاثر ہوسکتی ہیں

March was held in several cities on Sunday to make the India shutdown a success.Picture:INN
بھارت بند کو کامیاب بنانے کیلئے اتوار کو کئی شہروں میں مارچ نکالے گئے۔ زیر نظر تصویر مظفرپور کی ہے۔ تصویر: آئی این این

پیر کو کسانوں  کے بھارت بند کوپوزیشن کی کم وبیش تمام ہی پارٹیوں  اور ۲۰۰؍ سے زائد تنظیموں کی حمایت مل جانے کے بعد اس کی غیر معمولی کامیابی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ کسان تنظیموں   نے متنازع قوانین کو صدر جمہوریہ کی منظوری  کے ایک سال مکمل ہونے پر۲۷؍ ستمبر کو صبح ۶؍ بجے سے شام ۴؍ بجے تک ۱۰؍ گھنٹوںکے مکمل بند کا نعرہ دیا ہے۔ کانگریس، این سی پی ، بائیں محاذ، عام آدمی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی  اور دیگر پارٹیوں  کے علاوہ بینک افسران کی  یونین اور کئی دیگر تنظیموں  نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حمایت میں اضافہ  سے کسانوں کے حوصلے بلند
  مہاراشٹر میں حکومت میں شامل کانگریس اور این سی پی   نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ راجیو شیٹی کی مہاراشٹر شیتکری سنگٹھنا نے بھی اپنے کارکنوں کو بند میں شامل رہنے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد ریاست  میں بند کا خاطر خواہ اثر نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ کسان مورچہ کی جانب سے دیئے گئے بند کے نعرے کو ملنےوالی حمایت میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے۔  ۲۰۰؍ سے زائد تنظیموں کے علاوہ تقریباً تمام ہی اپوزیشن پارٹیوں  نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس  نے اپنے پارٹی کاکنوںکو ہدایت دی ہے کہ وہ بند کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں جبکہ آندھرا پردیش حکومت  نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
؍۴؍ ریاستی حکومتوں نے بند کی حمایت کا اعلان کیا
 عام آدمی پارٹی  اور بائیں محاذ کی پارٹیاں  پہلے ہی بند کی تائید کرچکی ہیں جبکہ سنیچر کو بہوجن سماج پارٹی نے بھی  اس میں  شامل  ہونے کا اعلان کیا ہے۔  پنجاب میں  وزیراعلیٰ  چرنجیت سنگھ  چنی نے بند کی تائید کی ہے جبکہ  بہار اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اعلان کیا ہے وہ ملک گیر حصہ میں  شامل رہیں گے۔ جنوبی ہند میں آندھرا  پردیش کے علاوہ تمل ناڈو حکومت  نے بھی کسانوں کے بند کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہےجبکہ بائیں محاذ کےبند میں شامل ہونے کی وجہ سے کیرالا میں بھی مکمل بند یقینی ہے۔ مجموعی طورپر ۴؍ ریاستی حکومتیں پنجاب، آندھرا پردیش،  تمل ناڈو اور کیرالا  نےبند کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ مغربی بنگال میں بند کو ممتا بنرجی کی حکومت کی تائید حاصل رہنے کی امید ہے۔ 

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK