Inquilab Logo

بھائندر :مجوزہ ڈیولپمنٹ پلان کیخلاف میونسپل کارپوریشن کے صدردفترکے سامنے احتجاج

Updated: December 13, 2022, 11:40 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

: میرابھائندر کے مجوزہ ڈیولپمنٹ پلان (ڈی پی ) کے خلاف بی جے پی نے پیر کو میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کےصدردفتر کے سامنے مورچہ نکالا۔

Front view in Bhayinder against the proposed development plan.
مجوزہ ڈیولپمنٹ پلان کے خلاف بھائند ر میں مورچے کا منظر۔

 میرابھائندر کے مجوزہ ڈیولپمنٹ پلان (ڈی پی ) کے خلاف بی جے پی نے  پیر کو میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کےصدردفتر کے سامنے مورچہ نکالا۔ اس احتجاج میں پارٹی کے عہدیداران،سابق میئر،سابق میونسپل کارپوریٹر  اور بڑی تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے۔ مورچہ کی قیادت سابق رکن اسمبلی نریندر مہتا کر رہے تھے ۔
 اس احتجاج میں شامل سابق میونسپل کارپوریٹر  دیپیکا اروڑہ نے کہاکہ  اتن کے لوگ پہلے ہی   ڈمپنگ گراؤنڈ سے پریشان ہیں،  اب ان پر سلاٹر ہاؤس کا بوجھ بھی ڈالا جا رہا ہے ۔موجودہ عمارتوں کو پلان میں دکھایا نہیں گیا ہے ،پلان سے متعلق بہت سی شکایتیں ہیں ۔ہم اس پلان سے متفق نہیں ہیں ۔ سابق میئر جوتسنا ہسنالے نے کہا جو کھلی جگہیں ہیں ، وہاں ریزرویشن دکھانا چاہئےمگر جھوپڑپٹیوں کی جگہ کو ریزرویشن میں دکھایا گیا ہے۔ ایک مقامی شخص وشال پاٹل نے کہا کہ میرا بھائندر میں بہت سی جھوپڑپٹی اور عمارتیں ۳۰، ۴۰؍ سال سے موجود ہیں مگر نئے ڈیولپمنٹ پلان سے مستقبل میں انھیں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔  سابق رکن اسمبلی نریندر مہتا نے کہاکہ  یہ پلان مستقبل کے پیشِ نظر نقصان دہ ہے اس لئے ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں  اور میونسپل کمشنر  ہماری بات  سرکار تک پہنچا سکتے ہیں ۔
 اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نے کہا کہ ’’ڈیولپمنٹ پلان میں ردوبدل کرنے کا اختیار ریاستی حکومت کا ہے ۔لوگوں کے مطالبات ہم حکومت تک پہنچا دیں گے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK