Inquilab Logo Happiest Places to Work

خام تیل کی قیمتوں میں ’آگ‘،حالات غیر یقینی

Updated: March 06, 2026, 9:57 AM IST | Mumbai

۸۳؍ ڈالر فی بیرل سے متجاوز، سپلائی پر بھی خدشات میں اضافہ، ہندوستان کےامپورٹ بل کو متاثر کرسکتا ہے۔

Crude oil prices are rising due to US-Iran tensions. Photo: INN
امریکہ ایران کشیدگی کے سبب خام تیل کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں۲؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سپلائی پر اثر پڑنے کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی آئی ہے کیونکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو صبح کے شروعاتی کاروبار میں انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج پر بینچ مارک خام تیل کا اپریل معاہدہ ۲ء۴۳؍فیصد اضافے کے ساتھ ۸۳ء۲۶؍ ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی تیل کی پیداوار سعودی عرب اور روس کے مجموعی حجم سے تجاوز کرگئی، گیس کی بھی ریکارڈ پیداوار

دوسری جانب نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج (این وائی میکس) پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے لیے اپریل کا معاہدہ۲ء۶۳؍فیصد بڑھ کر ۷۶ء۶۳؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر رہے ایک کنٹینر جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہندوستان کے درآمداتی بل کو متاثر کرسکتا ہے۔ اگر پورے سال کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل  ایک ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے تو ہندوستان کا درآمداتی بل تقریباً ۱۶؍ہزار کروڑ روپے بڑھ سکتا ہے۔

دریں اثناء حکومت کے ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ہندوستان اس وقت خام تیل، ایل پی جی اور ایل این جی کے حوالے سے نسبتاً محفوظ پوزیشن میں ہے۔ ملک میں تقریباً۲۵؍ دن کے خام تیل کے ذخائر اور۲۵؍ دن کی پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ اس میں وہ تیل بھی شامل ہے جو جہازوں کے ذریعے ملک کی بندرگاہوں کی طرف آرہا ہے۔ہندوستان اپنی کل خام تیل کی ضروریات کا ۸۵؍فیصد سے زیادہ درآمد کرتا ہے، جس میں سے تقریباً ۵۰؍ فیصد مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اور بنیادی طور پر آبنائے ہرمز کے راستے ہندوستان آتا ہے۔ ایران جنگ کے بعد اس راستے سے سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ تاہم ہندوستان نے افریقہ، روس اور امریکہ سے تیل کی درآمدات میں اضافہ کرکے اور اسٹریٹجک ذخائر بنا کر اپنی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنا کر اپنے ذرائع کو متنوع بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مورگن اسٹینلے نے تقریباً۲۵۰۰؍ ملازمین کو فارغ کر دیا: رپورٹ

گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان نے خلیج کے علاوہ دیگر ممالک سے تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی سپلائی کی ایک قابل ذکر مقدار اب آبنائے ہرمز سے نہیں گزرتی۔ ہندوستان نے۳۱؍ مارچ۲۰۲۵ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں خام تیل کی درآمدات پر۱۳۷؍ بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے۱۰؍ مہینوں (اپریل۲۰۲۵ء سے جنوری۲۰۲۶ء) کے دوران۲۰۶ء۳؍ ملین ٹن خام تیل کی درآمدات پر۱۰۰ء۴؍ ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔

فی الحال ہندوستان کی پوزیشن کیا ہے ؟

* حکومت کے ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ہندوستان اس وقت خام تیل، ایل پی جی اور ایل این جی کے حوالے سے نسبتاً محفوظ پوزیشن میں ہے۔ ملک میں تقریباً۲۵؍ دن کے خام تیل کے ذخائر اور۲۵؍ دن کی پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔
*گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان نے خلیج کے علاوہ دیگر ممالک سے تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی سپلائی کی ایک قابل ذکر مقدار اب آبنائے ہرمز سے نہیں گزرتی۔
*ہندوستان نے۳۱؍ مارچ۲۰۲۵ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں خام تیل کی درآمدات پر۱۳۷؍ بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK