• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور پر کنٹینر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، بڑا حادثہ ٹل گیا

Updated: September 25, 2025, 9:31 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

حادثے کے وقت پورے علاقے میں کہرے کی اتنی دبیز تہ چھائی ہوئی تھی کہ ڈرائیور کو چند میٹر آگے کا راستہ تک دکھائی نہیں دے رہا تھا۔مقامی افراد میں تشویش

People are seen at the scene of the accident. (Photo: Inqilab)
جائے حادثہ پر لوگ نظر آرہےہیں۔ ( تصویر :انقلاب)

یہاں جمعرات کی صبح شہر کے ونجار پٹی ناکہ پر واقع اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور کے سامنے  گھنے کہرے کے باعث ایک سنگین حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلائی اوور سے اترتے ہی اچانک سامنے آئے ڈیوائیڈر کو ڈرائیور گھنے کہرے کی وجہ سے دیکھ نہیں سکا۔ نتیجتاً بَڑودہ کی جانب جا رہا بارہ پہیوں کا بھاری کنٹینر سیدھا ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا اور پلٹنے سے بال بال بچا۔
  اس سلسلے میںمقامی افراد نے بتایا کہ حادثے کے وقت پورے علاقے میں کہرے کی اتنی دبیز تہ چھائی ہوئی تھی کہ ڈرائیور کو چند میٹر آگے کا راستہ تک دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اسی دوران کنٹینر فلائی اوور سے اترتے ہی نظر آنے والی رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔ واقعہ اچانک پیش آنے سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگیا۔
 اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرین کی مدد سے کنٹینر کو ڈیوائیڈر سے ہٹوا کر راستہ بحال کیا۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر انتظامیہ کی لاپروائی کو اجاگر کر دیا ہے۔ا س سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فلائی اوور  کے سامنے واضح اشارے، ریفلیکٹر یا اسٹریٹ لائٹس لگائی جاتیں تو گھنے کہرے میں یہ حادثہ نہ ہوتا۔ماہرین کے مطابق سردیوں میں صبح کے اوقات میں کہرے کے سبب حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لئے ٹریفک محکمے اور میونسپل انتظامیہ کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں قیمتی جان و مال کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK