Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماں کے دھتکارے وائرل ننھےجاپانی بندر کلئے ٹیٹ برادرز کی ڈھائی لاکھ ڈالر کی پیشکش

Updated: February 28, 2026, 10:16 PM IST | Tokyo

ماں کی جانب سے دھتکارے گئے وائرل جاپانی بندر کے بچے کو خریدنے کیلئے ٹیٹ برادرز نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی پیشکش کی ہے، ان کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن نے پنچ نامی مکاک بندر کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو فی الحال جاپان کے اچیکاوا سٹی چڑیا گھر میں رہتا ہے۔اس بندرکے بچے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں، اور نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے لوگ اس کی آن لائن ویڈیوز پرہمدردی  دکھا رہے ہیں۔ چونکہ پنچ انٹرنیٹ کا پسندیدہ بن گیا ہے، ٹیٹ برادران نے۷؍ ماہ کے اس بچے کوڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ایک پوسٹ میں، ٹرسٹن نے پوچھا ہے کہ ’’یہ بندر کس چڑیا گھر کا ہے‘‘۔واضح رہے کہ اس چھوٹے بچے کو پیدائش کے چند دن بعد اس کی ماں نے چھوڑ دیا تھا اور اب اسے نارنجی رنگ کا اورنگوٹان کا نرم کھلونا گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، جسے وہ سہارے کے لیے تھامے رہتا ہے اور ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لندن: پارلیمنٹ اسکوائر میں چرچل کا مجسمہ مسخ، ۳۸؍ سالہ شخص گرفتار

جیسے ہی ٹیٹ برادرز  کی آن لائن پیشکش سامنے آئی، کچھ صارفین نے کمنٹ سیکشن میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف برک سوٹ نے لکھا، ’’آخری چیز جو کسی چڑیا گھر کو کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ آپ کو بندر بیچے تاکہ آپ اس سے منافع کماسکیں۔‘‘ جبکہ کچھ نے اس اقدام کی حمایت بھی کی۔بعد ازاں جیسے جیسے۷؍ ماہ کا مکاک بندر پنچ وائرل ہو رہا ہے، اسی طرح اس کا دوست، نارنجی اورنگوٹان کا نرم کھلونا بھی وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں دکانوں سے تیزی سے فروخت ہو رہا ہے۔ جیسے ہی ٹوکیو کے باہر اچیکاوا سٹی چڑیا گھر سے بندر کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئیں، وہ فوری طور پر انٹرنیٹ کا پسندیدہ بن گیا۔ کئی  لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ بھی کر رہے ہیں۔ وہیں دنیا بھر کے دوسرے لوگ اس کے کھلونے کی تلاش میں ہیں، جو جاپان اور دیگر ممالک میں فروخت ہوچکے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK