• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ۲۰؍فروری کو میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب

Updated: February 14, 2026, 3:13 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کیلئے ۲۰؍ فروری کو انتخاب کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

Bhiwandi Nizampur Municipal Corporation building. Photo: INN
بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کیلئے ۲۰؍ فروری کو انتخاب کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مقررہ شیڈول کے تحت نامزدگی اور ووٹنگ کی تمام کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔ میونسپل کارپوریشن میں آئندہ ڈھائی سالہ مدت کیلئے نئے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی شہر کی سیاسی فضا میں غیر معمولی گہماگہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اقتدار کے ممکنہ نئے مساوات اور اتحاد کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ میونسپل سیکریٹری کے اعلامیے کے مطابق جمعہ ۲۰؍فروری کو دوپہر ۱۲؍ بجے کارپوریشن کے مرکزی صدر دفتر کے ہال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجلاس مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ ۱۹(۱) کے تحت طلب کیا گیا ہے جس میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ امیدواروں کو پیر ۱۶؍فروری کو دوپہر۳؍ بجے سے شام۵؍ بجے کے درمیان بذاتِ خود حاضر ہو کر میونسپل سیکریٹری کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK