Inquilab Logo

ڈاکٹرعبدالکلام کےیوم پیدائش پرخراج ونجارپٹی ناکہ فلائی اوور بابائےمیزائل سےمنسوب

Updated: October 16, 2020, 12:41 PM IST | Khalid Abdulqayyam Ansari | Bhiwandi

اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی میئر پرتبھا پاٹل، میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا ، کارپوریٹر اور افسران کی شرکت

The mayor, municipal commissioner, corporator and officials can be seen after the unveiling of the Dr. Abdul Kalam flyover plaque. Picture:INN
ڈاکٹرعبدالکلام فلائی اوور کی تختی کی نقاب کشائی کے بعد میئر،میونسپل کمشنر، کارپوریٹر اورافسران دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں بھیونڈی نظامپور میونسپل  کارپوریشن کی جانب سے جمعرات کوسابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ونجار پٹی ناکہ پر تعمیر فلائی اوورکوڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام منسوب کرتے ہوئے ان کے نام کی تختی لگادی گئی۔ مذکورہ تقریب میں میئر پرتبھا ولاس پاٹل،میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا کارپوریٹر اور میونسپل افسران موجود تھے۔واضح ہوکہ تقریبا۶۲؍کروڑروپوںکی لاگت سے تیار ہونے والاونجار پٹی ناکہ فلائی اوور کا افتتاح ۲۵؍نومبر۲۰۱۵ء کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کیا تھا۔ونجار پٹی ناکہ پر تعمیر فلائی اوورکواے پی جے عبدالکلام کے نام پر منسوب کرنے پر خوب سیاست بھی ہوئی تھی۔۲۰۱۵ء میں فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوا تو اس وقت میونسپل کارپوریشن پرکانگریس ،سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کے تعاون سے شیوسینا قابض تھی۔اوروہ اس فلائی اوور کو شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کے نام سے منسوب کرنا چاہتی تھی لیکن بی جے پی،کانگریس،این سی پی اور سماج وادی پارٹی اسے ’میزائل مین ‘ کے نام سے منسوب کرنا چاہتے تھے۔نام کے تئیںجب حلیف پارٹیوں میں ٹکراؤ کی نوبت آگئی تو درمیان کا راستہ نکالتے ہوئے یہ طے ہوا کہ ونجار پٹی ناکہ فلائی اوور ڈاکٹر عبدالکلام اور کلیان روڈ پر تعمیر ہورہے فلائی اوور کو بال ٹھا کرے کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔یہی وجہ ہے افتتاح اورتجویز منظور ہونے کے ۵؍برس گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ فلائی اوور پر سابق صدر جمہوریہ کے نام کی تختی آویزاں نہیں کی گئی تھی۔یہ اس وقت ہی ممکن ہوا جب کلیان روڈ پر  فلائی اوور کا کام مکمل ہوااور اسے بال ٹھاکرے کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK